• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

لاعلمی بھی ایک نعمت ہی ہے۔۔

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
اگر ہمیں علم ہو جائے کہ جس گوشت والے سے ہم جو گوشت خرید کر گھر لاتے اور مزے لے لے کر کھاتے ہیں۔۔ وہ جانور کیسا تھا۔۔ کیسے ذبح کرکے اس کا گوشت کس ماحول میں بنایا گیا۔۔ تو شاید ہم گوشت کھانا ہی چھوڑ دیں۔۔

اگر ہمیں معلوم ہو جائے کہ جس بیکری سے ہم کیک بسکٹ لیتے ہیں وہ لوگ یہ سامان کیسے اور کس ماحول میں تیار کرکے ہمیں دیتے ہیں تو ان چیزوں کو منہ نہ لگائیں۔۔

اگر ہم دیکھ سکیں کہ جس مچھلی والے کی مچھلی لینے کےلیے لمبی لائن میں لگنا پڑتا ہے وہ کس ماحول میں اسے رکھتے ہیں تو بندہ اس سے متنفر ہو جائے۔۔

ایسی لاتعداد مثالیں مختلف اشیاء کے بارے میں دی جا سکتی ہیں۔۔

یہاں کئی دوست کہیں گے کہ لوگ یہ سب ٹی وی پر مختلف پروگراموں میں دیکھ چکے ہیں۔۔ پھر بھی کھانے سے باز نہیں آتے۔۔

مسئلہ یہ ہے کہ ہم یہ سمجھ کر چیزیں خریدتے ہیں کہ جو میں خرید رہا ہوں یہ صاف ہے۔۔ گندی چیزیں تو دوسروں کے حصے میں آئی ہوں گی۔۔

بشارت حمید
 
Top