• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

لاہور شہر بند .... لاہوریے رُل گئے

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
لاہور شہر بند .... لاہوریے رُل گئے



لاہور (کرائم رپورٹر) قومی کرکٹ کی بحالی کا بخار، صوبائی دارالحکومت میں زمبابوے کرکٹ ٹیم کی سکیورٹی کے نام پر دوسرے روز بھی آدھے شہر کو بند کر دیا گیا، شہری ٹریفک کے شدید دباﺅ میں پھنس گئے، متبادل راستوں پر بھی گھنٹوں ٹریفک جام رہنے کے باعث شہری شدید گرمی میں انتظامیہ کو کوستے رہے۔

تفصیلات کے مطابق زمبابوے ٹیم کی سکیورٹی اور کل ہونے والے ٹی20 میچ کیلئے لاہور پولیس اور ٹریفک پولیس کی طرف سے قذافی اسٹیڈیم کو جانے والے راستوں کو بند کر دیا گیا جبکہ متبادل راستہ دینے کے باوجود ٹریفک وارڈنز کی جانب سے شہریوں کو ان کے حال پر چھوڑ دیا گیا جس کے باعث شہر کے بیشتر سڑکوں کے ساتھ ساتھ مال روڈ اور جیل روڈ سمیت فیروز پور روڈ کی گلیوں اور راستوں میں ٹریفک دن بھر پھنسی رہی شام ہوتے ہی جہاں قذافی اسٹیڈیم سے ملحقہ علاقوں کو عام ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا جہاں اپنی منزل کو جانے والے شہری اپنی گاڑیوں میں گھنٹوں سڑک پر راستے تلاش کرنے کیلئے ٹریفک پولیس کو تلاش کرتے رہے جبکہ سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات پنجاب پولیس کے اہلکار ٹریفک کھلوانے کی بجائے اپنی سکیورٹی ڈیوٹی کے نام پر بندوق ہاتھوں میں اٹھائے تماشائی بنے رہے اور ٹریفک وارڈنز کی عدم دستیابی پر شہریوں کو اپنی مدد آپ کے تحت ٹریفک نکالنے کا مشورہ دیتے رہے،

ٹریفک پولیس کی طرف سے پاکستان زمبابوے کرکٹ سیریز اور قومی کرکٹ کی بحالی کے نام پر 13 سو ٹریفک اہلکاروں جن میں شامل کینٹ ڈویژن، صدر ڈویژن، ماڈل ٹاﺅن ڈویژن اور سول لائن ڈویژن کے ایس پیز کے ساتھ ساتھ ڈی ایس پیز اور دیگر اضلاع سے ٹریفک اہلکاروں کو طلب کر رکھا ہے وہاں شہر لاہور کی آبادی کو اپنی مدد آپ کے تحت چھوڑ کر وی وی آئی پیز کے نام پر ڈیوٹی کرتے ہوئے بند کی گئی سڑکوں پر بیٹھے مزے لے رہے ہیں جبکہ، گلبرگ اور جیل روڈ پر شہری اپنی مدد آپ کے تحت پھنسی ٹریفک سے نکلنے پر مجبور ہو گئے ہیں ۔

ح
 
Top