• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

لا ناھیہ اور لا نافیہ میں فرق

شمولیت
فروری 21، 2019
پیغامات
53
ری ایکشن اسکور
11
پوائنٹ
56
لا ناھیہ اور لا نافیہ میں فرق

لاناھیہ میں طلب کا معنی پایا جاتا ہے، اور یہ صرف فعل مضارع پر ہی داخل ہوتا ہے اور اس کے آخر کو جزم دیتا ہے۔ اگر حرف علت وغیرہ ہو تو گرادیتا ہے ۔ جبکہ لا نافیہ میں اخبار کا معنی پایا جاتا ہے، اور یہ فعل مضارع پر کویی عمل نہیں کرتا ہے اسی طرح سے یہ جملہ اسمیہ پر بھی داخل ہوتا ہے۔۔

لاناھیہ کی مثال۔۔ یا بني لا تشركْ بالله (اے بیٹے اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہ بنا)
ولا تنس نصيبك من الدنيا (اور اپنے دنیوی حصے کو بھی نہ بھول)
ولا تبطلوا أعمالكم ( اور اپنے اعمال کو غارت نہ کرو)
ان تمام مثالوں میں لا ناھیہ ہے جو کہ طلب کا معنی دے رہا ہے جیسے اوپر کی مثال " لا تشرک باللہ " میں شرک سے بچنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے اور فعل مضارع " تشرکْ " کو جزم دیا ہے اسی طرح باقی کی مثالوں میں بھی طلب کا معنی پایا جارہا ہے جو کہ ترجمہ سے واضح ہے اور آخر سے حرف علت و نون کو گرادیا ہے ۔۔

لا نافیہ کی مثال:
لا یحبُ اللہ الجھر بالسوء۔۔۔ (برائى کے ساتھ آواز بلند کرنے کو اللہ پسند نہیں کرتا)

فإن الله لا يرضى عن القوم الفاسقين .( اللہ تعالیٰ ایسے فاسق لوگوں سے راضی نہیں ہوتا)
ولكن أكثرهم لا يعلمون (لیکن ان میں کا اکثر نہیں جانتے )

ان مثالوں میں غور کرنے سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ لا نافیہ نہ تو فعل کو جزم دینے کا کام کیا ہے اور نہ ہی آخر سے حرف علت و نون کو گرانے کا کام کیا ہے اور ساتھ ہی یہ بھی کہ ان تمام مثالوں میں اخبار کا معنی پایا جارہا ہے ناکہ طلب کا ۔۔

لا نافیہ جملہ اسمیہ میں جیسے ۔۔ لا الہ الا اللہ۔ ۔۔، لا فیہا غول۔۔۔، لا ریب فیه۔۔ وغیرہ ذلک

لہذا اگر مضارع میں " لا" داخل ہوا ہو اور ہمیں معلوم کرنا ہو کہ یہ نافیہ ہے یا ناھیہ تو ہمیں پہلے اس کلام میں غور کرنا ہوگا کہ آیا اس میں طلب کا معنی پایا جارہا ہے یا اخبار کا اگر طلب ہو تو "ناھیہ" اور اگر اخبار ہو تو " نافیہ ۔۔۔

✍⁩ ہدایت اللہ فارس
 
Top