• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

لمز کے ٹیچر کی طالبہ کے ساتھ شرمناک حرکت، نوکری سے برطرف

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
لمز کے ٹیچر کی طالبہ کے ساتھ شرمناک حرکت، نوکری سے برطرف

01 نومبر 2014 (18:00)

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (LUMS) کے شعبہ قانون کے استاد عابد حسین امام کو ایک طالبہ کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا مجرم قرار دے دیا گیا ہے۔

عابد حسین امام ملک کے مشہور سیاستدان جوڑے سیدہ عابدہ حسین اور سید فخر امام کے بیٹے ہیں اور (LUMS) یونیورسٹی کے شیخ احمد حسین سکول آف لاء میں بطور استاد فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ وہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر سید بابر علی کے بھی قریبی عزیز ہیں۔

یونیورسٹی کی ایک طالبہ کی طرف سے الزام عائد کیا گیا تھا کہ عابد حسین نے غیر مناسب کلمات کہتے ہوئے ان کے کندھے کو چھوا تھا۔ طالبہ کی شکایت پر یونیورسٹی انتظامیہ نے کارروائی کی لیکن اس کا نتیجہ صرف یہ نکلا کہ ملزم کے رویے کو ایک استاد کی شان کے منافی قرار دے کر معاملہ ختم کردیا گیا۔

بعدازاں یہ معاملہ وفاقی محتسب کے متعلقہ شعبے کے سامنے پیش کیا گیا جس پر فیڈرل امبڈسمن سیکرٹریٹ فار پروٹیکشن اگینسٹ ہریسمنٹ آف ویمن نے یونیورسٹی کے فیصلے کو رد کرتے ہوئے ملزم کو ملازمت سے برخاست کرنے کا حکم صادر کر دیا۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ استاد کے اپنے بیان اور یونیورسٹی کی انکوائری سے ثابت ہے کہ وہ طالبہ کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے مرتکب ہوئے اور یونیورسٹی کو حکم دیا گیا ہے کہ انہیں برخاست کرنے کے فیصلہ پر مکمل طور پر عمل کیا جائے۔

ح
 
Top