کنعان
فعال رکن
- شمولیت
- جون 29، 2011
- پیغامات
- 3,564
- ری ایکشن اسکور
- 4,425
- پوائنٹ
- 521
لندن: برقعہ پوش چوروں کا سیلفرج کا صفایا
جمعـہ 7 جون 2013
لندن پولیس کے مطابق کلھاڑیوں سے لیس چھ افراد نے سلیفرج سٹور پر ڈاکہ ڈالا ہے۔ چور برقع پہنے ہوئے تھے اور انہوں نے کلہاڑیوں کی مدد سے کاؤنٹرز کے شیشے توڑ کر مہنگی گھڑیاں چوری کر لیں۔
لوگوں نے دو مشتبہ ڈاکوؤں کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔ لوگوں نے دو ڈاکوں کو اس وقت گھیرے میں لیے رکھا جب وہ ڈاکے کے بعد موٹر سائیکل پر سوار ہو کر وہاں سے بھاگنے کی کوشش میں موٹر سائیکل سےگر گئے۔ لوگوں نے ان کا گھیراؤ اس وقت تک جاری رکھا جب تک پولیس نہیں پہنچی۔
لندن میں آکسفرز سٹریٹ پر واقعے سیلفرجز ڈیپارٹمنٹ سٹور نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنے پیغام میں کہا کہ اس چوری کے دوران کسی شخص کو نقصان نہیں پہنچا۔
میتھیو کروزو نے کہا کہ ان کو سیلفرجز ڈیپارٹمنٹل سٹورسے ایک میل کے فاصلے پر ایک سکوٹر کے گرنے کی آواز آئی۔ انہوں نے کہا کہ ایک شخص موٹر سائیکل کا مخصوص لباس پہنے گرا ہوا تھا جبکہ ایک دوسرا برقع پہنے زمین پر گرا ہوا تھا۔
میتھیو نے کہا کہ پھر انہوں نے ایک شخص کو پیزا کی دکان سے بھاگتے ہوئے دیکھا اور اس نے سکوٹر پر سے گرے ایک شخص کو قابو کر لیا۔
'پھر کسی نے بیگ میں سے گھڑیاں گری ہوئی دیکھیں اور ایک اور بیگ میں گھڑیاں اور زیورات بھرے ہوئے تھے۔'
حراست میں لیے گئے دو افراد میں سے ایک کی ٹانگ ٹوٹی ہوئی ہے اور اس کا ہسپتال میں علاج ہو رہا ہے۔
سٹور میں موجود ایک گاہک سیلی بوزمین نے بتایا 'میں نے دیکھا کہ اچانک سینکڑوں افراد دروازے کی جانب بھاگ رہے ہیں۔'
ح