• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

لڑکیوں کی بغاوت؟ اسباب و علاج (تحقیق و تخریج شدہ ایڈیشن)

رانا ابوبکر

تکنیکی ناظم
شمولیت
مارچ 24، 2011
پیغامات
2,075
ری ایکشن اسکور
3,040
پوائنٹ
432
آج انسان اپنی حدوں سے نکل کر اصول اورقدروں کوکھوچکا ہے۔آج آزادی کےنام پر اخلاقی ضابطوں اورشرافت کےاصولوں کو تنگئ حیات اور بندش کہتا ہے ۔سماج میں حیا اور غیرت کا فقدان عام ہےایک دوسرے کالحاظ اوراحترام مٹتا جارہا ہے ،ایسا لگتا ہے کہ پورا انسانی سماج حیوان بنتا جارہا ہے ۔مسلمان جو اسلام کی طرف سے سارے انسانوں کے لیے ماڈل اوراسوہ ہیں جنہیں سب کو چاہے جس مذہب ونظریہ کے ماننے والے ہوں عقیدہ وعمل اور ہر طرح کے عملی بگاڑ سے نکال کر صالح فکرمعیاری اخلاق اور پاکیزہ زندگی پرلانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہےآج ان کا حال بھی ابتر ہے غیروں کارنگ ڈھنگ چال ڈھال اختیار کررہے ہیں ،مغرب کی آزادی اور خواہشات ِ نفس کےپیچھے تیزی بھاگ رہے ہیں ۔ لیکن انتہائی قابل افسوس بات یہ ہے کہ ملت کی بیٹیاں اپنے اولیاء امور اور سرپرستوں کی سرپرستی اور ہدایت میں رہنا نہیں چاہتیں۔ نکاح وطلاق میں ازدواجی زندگی میں دیگر حقوق کے ضوابط نظر انداز کررہی ہیں جن کے نتائج روح فرسا اور ہلادینے والے ہیں ۔ آج ملت اور خاندان کے بڑے ،باپ، ماں، بزرگ نئی نسل کی بے راہ روی پر افسردہ وغم زادہ ہیں حتیٰ کہ ان پر بددعاؤں کےلیے ہاتھ اٹھارہے ہیں ۔ایسے میں نئی نسل اورآزادی پسندوں کو خبردار ہوجانا چاہیے جو اپنے والدین اور بزرگوں کی اطاعت وفرماں برداری کی پرواہ نہیں کرتے اور بددعائیں لے رہے ہیں ۔اسلام میں نہ تودیوثیت کی گنجائش ہے کہ ذمے دار گھر اور اہل وعیال میں برائیوں کو دیکھے پھر نظر انداز کردے اور آزاد رہے اور نہ ہی اولاد اور اہل خانہ کواپنے سرپرستوں اور بزرگوں کے حکم وہدایت سےباہر رہنے کی اجازت ہے۔کیونکہ دیوثوں پر جنت حرام ہے۔ زیر نظر کتاب’’لڑکیوں کی بغاوت؟اسباب وعلاج‘‘ محترم شیخ مقصود الحسن فیضی حفظہ اللہ کی کاو ش ہے۔ جس میں انہوں نے ہمارے معاشرے میں نوجوان لڑکیوں کے مغربیت اور جدید میڈیا سے متاثر ہوکر بگڑنے کے اسباب اور اس میں لڑکیوں کے والدین اورذمہ داران کی کتاہیوں کو پیش کرکے اس بگاڑ کےعلاج کو بھی بڑے احسن انداز میں بیان کیا ہے ۔یہ کتاب در اصل مصنف موصوف کا اصلاح معاشرہ کے سلسلے میں ایک خطاب ہے جسے افادۂ عام کےلیے کتابی صورت میں پہلے انڈیا سے شائع کیا گیا اورپھر اسی کتاب کو معیاری تحقیقی وتخریج کے ساتھ مکتبہ اسلامیہ ،لاہور نے بڑی عمدگی سے شائع کیا ہے۔اللہ تعالیٰ اس کتاب لڑکیوں کی اصلاح کا ذریعہ بنائے۔آمین( م۔ا)
 
Top