• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

لڑکی شادی کے بعد ایمان کی حلاوت کیوں کھودیتی ہے

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
{ شادی کے بعد لڑکی ایمان کی حلاوت کیوں کھودیتی ہے؟، شیخ البانی }

ایک خاتون نے شیخ ناصر الدین البانی رحمہ اللہ سے پوچھا کہ شیخ محترم شادی سے قبل میں نماز اور روزے کی بہت پابند تھی۔۔۔ قرآن مجید کی تلاوت کرنے م یں لذت محسوس کرتی تھی لیکن اب مجھے ان چیزوں میں ایمان کی وہ حلاوت نہیں مل پاتی۔
شیخ البانی نے پوچھا: میری مسلمان بہن مجھے یہ بتاؤ اپنے خاوند کے حقوق ادا کرنے اور اس کی بات ماننے کا آپ کس قدر اہتمام کرتی ہیں؟

وہ سائلہ حیرت سے کہنے لگی : شیخ محترم! میں آپ سے قرآن کی تلاوت٬ نماز اور روزے کی پابندی اور اللہ تعالیٰ کی فرمانبرداری کی حلاوت کے متعلق پوچھ رہی ہوں اور آپ مجھ سے میرے خاوند کے متلعق استفسار کر رہے ہیں۔

شیخ البانی رحمہ اللہ فرمانے لگے: میری بہن! بعض خواتین اس لئے ایمان کی حلاوت٬ اللہ تعالیٰ کی فرمانبرداری کی لذت اور عبادت کا پرلطف اثر محسوس نہیں کر پاتیں کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (ولا تَجدُ المرأة حلاوة الإيمان حتَّى تؤدِّي حقَّ زوجها) "کوئی بھی عورت اس وقت تک ایمان کی حلاوت نہیں پا سکتی جب تک وہ اپنے خاوند کے حقوق کما حقہ ادا نا کر دے"

(صحیح الترغیب حدیث نمبر 1939)
 
Top