• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

لیلۃ القدر کی مخصوص دعاء

شمولیت
جون 21، 2019
پیغامات
97
ری ایکشن اسکور
2
پوائنٹ
41
لیلۃ القدر میں بہت سی دعائیں پڑھنے کو کہا جاتا ہے۔ مجھے یہ معلوم کرنا تھا کہ کیا کوئی مخصوص دعاء اس سلسلہ میں وارد ہوئی ہے؟
۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔
*❊حامدا و مصلیا و مسلما❊*
*۩الجواب بعون الملك الوهاب۩:*
صورت مسؤلہ میں ایک مخصوص دعاء حضرت عائشہ صدیقہؓ سے وارد ہوئی ہے۔ اس خاص دعاء کو پڑھنا بقیہ تمام دعاؤں کو پڑھنے سے بہتر ہے; کیوں کہ اس دعاء کی سنیت کتب احادیث سے ثابت ہے۔

مندرجہ ذیل دعاء کی کثرت اور اس کا اہتمام آخری عشرے کی طاق راتوں میں کرنا چاہیے۔ یہ بڑی فضیلت والی عبادت ہے۔

چنانچہ ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ اگر مجھے معلوم ہوجائے کہ یہ لیلۃ القدر ہے ،تومیں کیا پڑھوں؟آپ صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا:یہ دعا پڑھو

*اللَّهُمَّ إِنَّكَ عُفُوٌّ كَرِيمٌ تُحِبُّ الْعَفْوَ فَاعْفُ عَنِّي"* (ترمذی ،الدعوات باب 88 ،رقم:313)

"اے اللہ! توبہت معاف کرنے والا ہے ،معاف کرنا تجھے پسند ہے،پس تو مجھے معاف فرمادے"
اللـه أعـلم بالصـواب
*کتبه العبد محــمد عبد الرحـمن الأديـشـوي عفي عنه*
*بمطابق : ۱۹ رمضان المبارك ۱۴۴۱؁ ھ ، بروز : چہار شنبه*

Sent from my BKL-L09 using Tapatalk
 
Top