کنعان
فعال رکن
- شمولیت
- جون 29، 2011
- پیغامات
- 3,564
- ری ایکشن اسکور
- 4,425
- پوائنٹ
- 521
مائیکرو سافٹ کی صارفین کو وارننگ
مائیکروسافٹی کے مطابق وہ اس حملے کے بارے میں جانتی ہے اور اس سلسلے میں تفتیش کر رہی ہےدنیا کی بڑی سافٹ ویئر کمپنی مائیکروسافٹ نے متنبہ کیا ہے کہ ہیکرز اس کے آپریٹنگ سسٹم کے اندر ایک رخنے (vulnerability) کو استعمال کرتے ہوئے لوگوں کے متاثرہ کمپیوٹروں تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔
مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ ہیکرز کمپیوٹر استعمال کرنے والوں کو ایک خاص ای میل یا ویب کانٹینٹ بھیج کر اسے کھولنے کی درخواست کریں گے جس کا فائدہ اٹھا کر وہ صارفین کے کمپیوٹر تک رسائی حاصل کر لیں گے۔
مائیکرو سافٹ کے مطابق وہ اس حملے کے بارے میں جانتی ہے اور اس کی تفتیش کر رہی ہے۔
خیال رہے کہ اس مسئلے نے مائیکروسافٹ کے ونڈوز وسٹا، ونڈو سرور 2008، مائیکرو سافٹ آفس 2003، 2010 اور مائیکروسافٹ لنک کو متاثر کیا تھا۔
مائیکروسافٹ ونڈوز اور آفس کے حالیہ ورژن اس مسئلے سے متاثر نہیں ہوئے کیونکہ وہ گرافکس استعمال کرتے ہیں۔
مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ وہ سکیورٹی اپ ڈیٹ کے ذریعے اس مسئلے کا حل پیش کرے گی۔
دریں اثنا مائیکروسافٹ نے اپنے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی سیٹنگز بدل کر اس کا عارضی حل تلاش کر سکتے ہیں تاہم یہ اس مسئلہ کا مستقل حل نہیں ہے لیکن سکیورٹی اپ ڈیٹ آنے تک اس سے ہیکرز کو بلاک کیا جا سکے گا۔
مائیکرو سافٹ کے مطابق یہ خرابی ٹیگڈ امیج فائل فارمیٹ (ٹی آئی ایف ایف) کی فائلز استمعال کرتے ہوئے پیش آتی ہے جس کے گرافکس پروسیسنگ کمپونینٹ سافٹ ویئر ورژن کو متاثر کرتے ہیں۔
مائیکروسافٹ کے مینیجر ڈسٹن چائلڈز نے مائیکروسافٹ سکیورٹی کے بلاگ میں لکھا کہ ہیکروں کی کوئی بھی حرکت صارف کے کمپیوٹر استعمال کرنے کی عادت پر منحصر ہے۔'
انھوں نے کہا 'ہیکرز صارفین کو ایک اٹیچمینٹ کے ذریعے پوشیدہ ای میل کھولنے کی درخواست کریں گے اور جیسے ہی اس اٹیچمینٹ کو کھولا یا دیکھا جائے گا یہ مسئلہ نمودار ہو جائے گا۔'
بدھ 6 نومبر 2013