حافظ عبدالکریم
رکن
- شمولیت
- دسمبر 01، 2016
- پیغامات
- 141
- ری ایکشن اسکور
- 26
- پوائنٹ
- 71
بسم اللہ الرحمن الرحیم
ماں
(1) ماں رب کا دیا ہوا ایک انمول تحفہ ہے ۔ماں
(2) ماں ہی اللہ کی سب سے اچھی مخلوق ہے ۔
(3) ماں کا احسان ادا کرنا بہت مشکل ہے ‛ اور اس کے احساسات کو یاد رکھنا بھی مشکل ہے ۔
(4) ماں ایک ایسی چیز ہے جس کو یاد کرنے سے دل کو تسلی ملتی ہے ۔
(5) اگر اولاد کو تکلیف پہنچتی ہے تو ماں کو بھی تکلیف ہوتی ہے ۔ مگر افسوس کہ ماں کو تکلیف ہوتی ہے تو اولاد پر اس کا کوی اثر نہیں ہوتا ۔
(6) سمندر کا پانی کھارا رہتا ہے لیکن وہ ماں کی محبت سے میٹھا ہوجاتا ہے ۔
(7) ماں کی خوشنودی اللہ کی خوشنودی ہے ۔
(8)اولاد کو اچھا یا خراب بنانایہ سب ماں کی تربیت پر منحصر ہے ۔
(9) عورت کے کئی شکل ہوتے ہیں انہیں میں سے ماں کی شکل سب سے اہم شکل ہے ۔
(10) ماں ہماری خدمت و محبت ‛ اطاعت و فرمانبرداری کی زیادہ مستحق ہے۔
(11) ماں کی خدمت کو جہاد سے بھی زیادہ افضل قرار دیا گیا ہے ۔
(12) ماں اپنی اولاد کی اس دنیا میں سب سے بڑی نعمت ہے ۔
(13) دنیا میں کوی رشتہ ماں سے زیادہ پیارا نہیں۔
تحریر: حافظ عبدالکریم کڑموری