• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ماہِ محرم کا روزہ رمضان کے بعد سب سے افضل روزہ

شمولیت
اپریل 27، 2020
پیغامات
560
ری ایکشن اسکور
174
پوائنٹ
77
ماہِ محرم کا روزہ رمضان کے بعد سب سے افضل روزہ

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

❍ سیدنا ابو ھریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ سے پوچھا گیا:

’’أَيُّ الصَّلَاةِ أَفْضَلُ بَعْدَ الْمَكْتُوبَةِ؟ وَأَيُّ الصِّيَامِ أَفْضَلُ بَعْدَ شَهْرِ رَمَضَانَ؟ فَقَالَ: ”أَفْضَلُ الصَّلَاةِ، بَعْدَ الصَّلَاةِ الْمَكْتُوبَةِ؛ الصَّلَاةُ فِي جَوْفِ اللَّيْلِ، وَأَفْضَلُ الصِّيَامِ بَعْدَ شَهْرِ رَمَضَانَ؛ صِيَامُ شَهْرِ اللهِ الْمُحَرَّمِ“.

فرض نماز کے بعد کونسی نماز سب سے افضل ہے؟ اور ماہ رمضان کے بعد کونسے روزے سب سے زیادہ فضیلت والے ہیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: فرض نماز کے بعد سب سے افضل نماز رات کی نماز (تہجد) ہے، اور رمضان کے بعد سب سے افضل روزے اللہ کے مہینے محرم کے روزے ہیں۔


[صحیح مسلم: ۱۱٦۳]

◙ تشریحی فوائد:

◈ ماہ محرم رمضان کے بعد سب سے زیادہ فضیلت والا مہینہ ہے۔ جیسا کہ ایک روایت میں کچھ اِس طرح ذکر کیا گیا ہے کہ:
وأفْضَلُ الأشْهُرِ شَهْرُ اللهِ الَّذِي تَدْعُونَهُ المُحَرَّمَ“.
مہینوں میں سب سے افضل مہینہ اللہ کا وہ مہینہ ہے جسے تم محرم کہتے ہو۔
[السنن الکبریٰ للنسائی: ٤۲۰۲]

اس حدیث میں نبی اکرم ﷺ کا ماہ محرم کو مطلق طور پر تمام مہینوں میں سب سے افضل مہینہ قرار دینا‘ رمضان کے بعد پر محمول ہے۔
[لطائف المعارف: ۸۸]

◈ رسول اللہ ﷺ نے اس مہینہ کو اللہ کا مہینہ قرار دیا ہے، اللہ کی طرف یہ نسبت ماہ محرم کے شرف وفضلیت کی علامت ہے۔ جیسے رسول اللہ، کعبۃ اللہ اور ناقۃ اللہ وغیرہ۔
[دیکھئے: تحفۃ الأحوذی :۳؍ ۳٦۸، لطائف المعارف: ۹۰]

◈ عمومی طور پر ماہ محرم کے تمام یا اکثر دنوں کا روزہ رکھنا مستحب عمل ہے، اِس پر چاروں فقہی مذاہب (حنفیہ، مالکیہ، شافعیہ، حنابلہ) کا اتفاق ہے۔ اور خصوصی طور پر عاشوراء کا روزہ رکھنا بالاجماع مستحب ہے۔ [دیکھئے فقہی کتابیں]

◈ ماہ محرم چونکہ اللہ کے نزدیک حرمت وفضیلت والا مہینہ ہے، اسی لئے اسے مشروع اعمال کے ذریعہ آباد رکھنے کی تعلیم دی گئی ہے، یعنی فرائض وسنن کے ساتھ نفلی روزوں کا اہتمام کیا جائے، کیونکہ انسانی دلوں میں جب کسی چیز کی عظمت قائم ہو اور اسے مشروع اعمال کے ذریعہ آباد نہ کیا گیا ہو، تو وہاں مبتدعانہ اعمال کا غلبہ ہوجاتا ہے۔ لہذا مشروع چیزوں پر التزام برتا جائے اور مبتدعانہ اعمال پر قدغن لگایا جائے۔ یہی ﴿فَلَا تَظْلِمُوا فِيهِنَّ أَنفُسَكُمْ﴾ کا تقاضا ہے۔
 
Top