• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

محبت!!!

شمولیت
ستمبر 08، 2013
پیغامات
180
ری ایکشن اسکور
163
پوائنٹ
41
ایک عورت اپنے گھر سے باہر نکلی تو دیکھا کہ تین نورانی صورت بزرگ اس کے گھر کے باہر بیٹھے تھے ۔ اس عورت نے کہا کہ میں آپ کو جانتی تو نہیں لیکن آپ لوگ پردیسی لگتے ہو اس لیے آپ لوگ اندر آجائیں اور کچھ کھا لیں ۔ ان بزرگوں نے کہا کیا تمہارا شوہر گھر میں ہے ، عورت نے جواب دیا نہیں وہ گھر پر نہیں ہے یہ سن کر ایک بولا تب ہم تمہارے گھر نہیں آسکتے ۔
شام کو جب اس کا شوہر گھر آیا تو اس نے سارا ماجرا سنایا ۔ شوہر نے کہا کہ جاؤ اب انہیں اندر بلا لو ۔ وہ باہر گئی اور ان کو اندر آنے کی دعوت دی ۔ ان میں سے ایک بزرگ نے کہا کہ ہم اکٹھے کسی کی گھر نہیں جاتے ہم میں سے صرف ایک جاتا ہے ۔ یہ فیصلہ تم لوگوں کو کرنا ہے کہ کس کو گھر بلانا چاہتے ہیں ۔ ہم میں سے ایک کا نام دولت ہے دوسرے کا نام کامیابی اور تیسرے کا نام محبت ہے
عورت اندر گئی اور گھر والوں سے مشورہ کیا خاوند نے خوش ہو کر کہا کہ دولت کو گھر بلالو ، لیکن عورت نے کہا کہ نہیں کامیابی کو بلاتے ہیں گھر میں انکی بوڑھی ماں بھی موجود تھی اس نے کہا میرا مشورہ مانو تو محبت کو بلالو ، دونوں نے اس پر اتفاق کیا اور عورت نے باہر جاکر ان سے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ محبت ہمارے گھر آجائے ، چنانچہ محبت نامی بزرگ انکے گھر جانے کے لیے اٹھا اور اس کے ساتھ ہی دولت اور کامیابی بھی اٹھ کر گھر میں داخل ہوگئے ، شوہر نے حیران ہوکر پوچھا کہ آپ تو کہہ رہے تھے کہ ہم تینوں اکٹھے کسی کے گھر نہیں جاتے لیکن اب آپ تینوں کیسے آگئے ۔ تو ان میں سے ایک نے جواب دیا کہ اگر آپ ہم میں سے دولت یا کامیابی کو بلاتے تو وہ اکیلا ہی آتا لیکن آپ نے محبت کو دعوت دی ہے اور جہاں محبت جائے وہاں ہم بھی اسکے پیچھے پیچھے جاتے ہیں
 
Top