ساجد
رکن ادارہ محدث
- شمولیت
- مارچ 02، 2011
- پیغامات
- 6,602
- ری ایکشن اسکور
- 9,379
- پوائنٹ
- 635
محدثین، مفسرین، فقہاء، نحاۃ اور مؤلفین میں سے قراء کرام
ادارئہ ’رشد‘
قرآن مجید اللہ تعالیٰ کی عظیم الشان کتاب ہے، جسے اللہ تعالیٰ نے نبی کریمﷺپر تیئس(۲۳)سال کے عرصہ میں بالتدریج نازل فرمایا۔ نزولِ قرآن سے لے کر آج تک،نبی کریمﷺ، صحابہ کرام رضی اللہ عنہم، تابعین عظام رحمہم اللہ ، تبع تابعین رحمہم اللہ اور محدثین کرام رحمہم اللہ سمیت پوری اُمت اس کی حفاظت وقراء ت وغیرہ سمیت جملہ اُمور کا خصوصی اہتمام کرتی چلی آئی ہے اورعہدنبوی سے لے کر آج تک ہر دور اور ہرطبقہ میں قرآن مجید پڑھنے، پڑھانے اور سکھانے والوں کی ایک کثیر تعداد موجود رہی ہے، جن کوشمار کرنا محال ہے۔ مختلف علوم و فنون کا مطالعہ کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ متعدد محدثین کرام، فقہاء،نحاۃ، اہل لغت اور مفسرین اپنے مخصوص فن میں مہارت کے ساتھ ساتھ قرآن مجید کے قاری اور قراء اتِ قرآنیہ کے ماہر بھی تھے۔ یہاں ہم محدثین،فقہاء ،مفسرین اور اہل لغت میں سے چند کے اسمائے گرامی نقل کررہے ہیں جو اپنے متعلقہ مہارت کے ساتھ ساتھ قراء ات کے بھی ماہر تھے۔