• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

محدث فتویٰ بنیادی معلومات

کلیم حیدر

ناظم خاص
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,747
ری ایکشن اسکور
26,381
پوائنٹ
995
محدث فتویٰ بنیادی معلومات


معزز قارئین ! ...................... السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ​

بفضل باری تعالی اور جملہ اراکین و قارئین کی دعاؤں اور خصوصی معاونت کے بعد ادارہ محدث، اپنی ویب سائٹ ’محدث لائبریری‘ اور ’محدث فورم‘ کی عمدہ کارکردگی و کامیابی کے بعد اب ’محدث فتویٰ‘ کے نام سے ایک اور ویب سائیٹ پیش کر رہا ہے۔
’محدث فتویٰ‘ میں آپ کو جامعہ لاہور الاسلامیہ کے مستند علمائے کرام عبادات ومعاملات سے متعلّق جمیع سوالات کے جوابات کتاب وسنت کی روشنی میں فراہم کریں گے،ان شاء اللہ
قارئین سے گزارش ہے کہ اپنے سوالات کے جوابات کیلئے ہماری ویب سائٹ ’محدث فتویٰ‘ پر تشریف لائیں۔ جزاکم اللہ خیرا
بنیادی معلومات

کچھ بنیادی چیزوں سے آگاہ کیا جاتا ہے تاکہ ہمارے کسی بھی یوزر کو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنانہ کرنا پڑے۔

محدث فتویٰ پر جائیں جس کا یوآرایل کچھ یوں ہے۔ www.urdufatwa.com

رجسٹرہوں کیونکہ رجسٹر ہوئے بغیر کچھ آپشن آپ نہیں دیکھ پائیں گے ۔جس کےلیے آپ کو رجسٹر کے بٹن پر کلک کرنا ہوگا۔

لاگ ان ہونےکے بعد فرنٹ پہ صفحہ اول، سوالات دیکھیں، سوال پوچھیں، فتاویٰ جات، اعلانات وغیرہ کی آپشن نظر آئیں گی۔سوالات دیکھنے کےلیے سوالات دیکھیں پر کلک کریں۔سوالات پوچھنے کےلیے سوال پوچھیں پر کلک کریں اور سائٹ پر پہلے سے موجود فتاویٰ جات دیکھنے کےلیے فتاویٰ جات پر کلک کریں۔

سوالات پوچھنے کےلیے جب سوال پوچھیں پر کلک کریں گے تو اگر آپ رجسٹر ہیں تب آپ سے ای میل نہیں پوچھی جائے گے لیکن اگر آپ رجسٹر ہوئے بغیر سوال پوچھ رہے ہیں تب آپ سے ای میل پوچھی جائے گے۔جب سوال پوچھیں گے تو 3 چیزیں آپ سے پوچھیں جائیں گی
1۔ترجیح
2۔عنوان
3۔پیغام کی تفصیل
ترجیح میں آپ یہ بتا سکتے ہیں کہ مجھے سوال کاجواب کتنی جلدی چاہیے۔اس میں آپ نارمل،میڈیم، ہائی یا ارجنٹ وغیرہ کسی بھی آپشن کو سلیکٹ کرسکتے ہیں۔لیکن عمومی طور پر قواعد میں یہ بات ہے کہ ہر سوال کاجواب 3 دن کےاندر دیا جائے گا۔اور عنوان میں آپ اپنے سوال کا کچھ مختصر عنوان طے کرکیں لکھیں۔مثال کےطور پر آپ نےبینک میں اکاؤنٹ کھلوانے کے متعلق سوال پوچھناہےتو آپ کچھ یوں عنوان دیں ’’بینک میں اکاؤنٹ کھلوانے سے متعلق شرعی رہنمائی‘‘ وغیرہ وغیرہ۔پھر پیغام کی تفصیل میں آپ مکمل ڈیٹیل لکھیں جو آپ پوچھناچاہتے ہیں۔

یہ سب ڈیٹیل فل کرنے کےبعد سب سے نیچے ’’بھیجیں‘‘ والے بٹن پر کلک کریں۔آپ کاپوچھا گیاسوال کامیابی سے شامل ہوجائے گا۔ان شاءاللہ علمائے محدث فتویٰ مدلل دلائل سے جوابات عنایت فرمائیں گے۔
نوٹ:
ضروری تفصیلات سےآگاہ کردیاگیاہے۔باقی محدث فتویٰ سائٹ کااستعمال بہت ہی آسان ہے۔ان شاءاللہ کسی بھی طرح کی کوئی مشکل پیش نہیں آئےگی۔لیکن اگر کوئی مسئلہ ہوبھی تو انتظامیہ کو متنبہ کریں۔ان شاءاللہ بہت جلد اس مسئلہ کورفع کردیاجائے گا۔تمام سائلین سے گزارش ہے کہ اب اپنے تمام سوال آئندہ ’محدث فتویٰ‘ پہ پوسٹ کریں-
والسلام
دعاؤں کی طلبگار
محدّث ٹیم
 
Top