- شمولیت
- جنوری 08، 2011
- پیغامات
- 6,595
- ری ایکشن اسکور
- 21,397
- پوائنٹ
- 891
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،
اگر آپ یہ دھاگا ملاحظہ کر رہے ہیں، تو اس کا مطلب ہے کہ الحمدللہ، محدث فورم کی نئے سافٹ ویئر پر منتقلی کامیابی سے مکمل ہو گئی ہے۔ نئے سافٹ ویئر کا نام زین فورو ہے، اس سے قبل ہم وی بلیٹن نامی سافٹ ویئر استعمال کر رہے تھے۔ اس منتقلی کی مختصر وجہ تو یہ ہے کہ وی بلیٹن پر ڈویلپمنٹ کی رفتار سست تھی اور وہ سافٹ ویئر بگز سے بھرپور تھا۔ فورم کی مینجمنٹ دشوار تھی، وغیرہ۔
موجودہ سافٹ ویئر نئے ویب اسٹینڈرڈز کے مطابق ہے۔ ڈویلپمنٹ بہت اچھی رفتار سے جاری ہے۔ انتظامیہ کے لئے نظامت بہت آسان ہے۔ یوزرز کے لئے کئی اہم فیچرز موجود ہیں، خصوصاً آئندہ چند ماہ میں موبائل یوزرز بڑی آسانی سے فورم استعمال کر پائیں گے۔ فورم کی اسپیڈ بہتر ہو جائے گی، ان شاءاللہ۔
یاد رہے کہ ہم نے اس وقت کئی فیچرز بند کر رکھے ہیں، جنہیں اس ابتدائی اپ گریڈ کے بعد آہستہ آہستہ فعال کر دیا جائے گا۔ دو چار دن مختلف قسم کے آپشن ڈھونڈنے اور سمجھنے میں مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے۔ لیکن ہم ان شاء اللہ ایسے اراکین کی فوری مدد کے لئے موجود رہیں گے۔
یاد رہے کہ محدث فورم کا اب درست یو آر ایل یہی ہوگا:
http://forum.mohaddis.com
نا کہ
http://www.mohaddis.com/forum/
اور پرانا یو آر ایل یعنی:
http://www.KitaboSunnat.com/forum
خود کار طور پر نئے یو آر ایل پر ٹرانسفر کر دیا جائے گا۔ اسی طرح دھاگوں اور پوسٹس کے پرانے لنکس بھی نئے لنکس پر ٹرانسفر ہو جائیں گے۔ البتہ یوزر پروفائل کے پرانے لنکس اب کام نہین کریں گے۔ اس لئے پہلے جہاں بھی یوزرز کو پوسٹس ٹیگ کیا گیا ہوگا، وہاں سے ہم آئندہ روز تک ٹیگ ہٹا دیں گے۔
ایک نقصان یہ ہوا ہے کہ دعائیہ کلمات والے بٹن کو دبا کر جہاں شکریہ ادا کیا گیا تھا، وہ تو ٹرانسفر ہو گیا ہے، لیکن " پسند کریں" والے بٹن سے جو پسندیدگیاں دی گئی ہیں، وہ منتقل نہیں ہو پائی ہیں۔
نیز ابھی ٹیمپلیٹ / اسٹائل میں کئی جگہوں پر کام کرنے باقی ہیں۔ جنہیں وقت کے ساتھ ساتھ درست کیا جاتا رہے گا۔
نئے سافٹ ویئرز کے فیچرز اور ٹریننگ سے متعلقہ تفصیلات ان شاء اللہ علیحدہ پوسٹ میں تفصیلات پیش کی جائیں گی۔ یہ دھاگا فقط ممبران کے لئے کھولا گیا ہے تاکہ اگر اس منتقلی کے فوری بعد کسی کو بھی کوئی پریشانی ہو تو وہ رابطہ کر سکے۔
اگر آپ کو لاگ ان ہونے ہی میں دقت ہے تو پھر آپ ہم سے درج ذیل ای میل ایڈریس پر رابطہ کریں:
mohaddisforum@gmail.com
کہیں کسی قسم کی ایرر نظر آئے، یا کوئی فنکشن درست طور پر کام نہ کر رہا ہو تو ازراہ کرم فوری طور پر مطلع فرمائیں۔ باقی فورم کے مختلف آپشن کو گھوم پھر کر، چھان پھٹک کر اور دیکھ بھال کر بتائیں کہ آپ کا تجربہ کیسا رہا۔ مثبت اور منفی دونوں قسم کے تبصرہ جات کو ہم خوش آمدید کہتے ہیں۔
والسلام
ٹیم محدث فورم