• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

محض ایک پانی کا قطرہ

عبدالقیوم

مشہور رکن
شمولیت
اگست 25، 2013
پیغامات
825
ری ایکشن اسکور
433
پوائنٹ
142
آسمان روتا ھے تو خوبصورت سبزہ اگاتا ھے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔قلم روتا ھے تو آسمان کے کاغذ پر الفاظ کے ستارے چمکتے ھیں ۔ ۔ ۔بچہ روتا ھے تو اسے غذا ملتی ھے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔بیوی روتی ھے تو تنخواہ ملتی ھے ۔ ۔ ۔ ۔۔ باد نسیم روتی ھے تو کلیاں کھلتی ھیں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔وقت سحر گنہگار روتا ھے تو دوزخ کی آگ بجھتی ھے۔ ۔ ۔
سارے سمندر ، سب دریا ، تام ندیاں دوزخ کی آگ بجھانا چاہیں تو نہیں بجھا سکتے ۔ ۔ ۔ ۔اور بندہ خدا کی آنکھ سے نکلا ھوا ایک قطرہ اسے بجھا دیتا ھے ۔ ۔ ۔
آنسو کا کتنا وزن ھے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔آدمی بیس سیر وزن اٹھا لیتا ھے ۔ ۔
مگر آنسو نہیں اٹھا سکتا ۔ ۔ ۔وہ گر پڑتے ھیں
مگر !!!
کوشش کریں کہ اللہ کی یاد میں بہیں اس کے خوف سے بہیں
ورنہ آنسو کیا ہیں
محض ایک پانی کا قطرہ !!!!! ۔"
 

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,410
پوائنٹ
562
موتی سمجھ کے شان کریمی نے چن لئے
قطرے جو تھے مرے، عرق انفعال کے
 
Top