• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مخالفین سے 'جبری توبہ' داعش کا نیا 'اصلاحی' حربہ

متلاشی

رکن
شمولیت
جون 22، 2012
پیغامات
336
ری ایکشن اسکور
412
پوائنٹ
92
مخالفین سے 'جبری توبہ' داعش کا نیا 'اصلاحی' حربہ
شام میں بر سر پیکار القاعدہ کی ایک ذیلی تنظیم النصرہ فرنٹ اور دولت اسلامی ’’داعش‘‘ کو جڑواں بہنیں کہا جاتا ہے مگر ان میں شدت پسندی کا عالم یہ ہے کہ یہ ایک دوسرے کے قیدیوں پر انسانیت سوز مظالم ڈھانے سے بھی نہیں چوکتے اور انہیں بھی دیگر مخالفین کی طرح اپنا دشمن سمجھتے ہیں۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق حال ہی میں انٹرنیٹ پر داعش کی جانب سے ایک ویڈیو فوٹیج پوسٹ کی گئی ہے جس میں داعش کے جنگجوئوں کے ہاں النصرہ فرنٹ کے یرغمالی جنگجوئوں کو دکھایا گیا ہے۔ فوٹیج میں داعش کا جنگجو النصرہ فرنٹ کے ایک جنگجو کے قریب کھڑا اپنے پستول سے اسے ہراساں کرنے کے ساتھ ساتھ اسے کہہ رہا ہے کہ 'وہ خود بھی داعش کی مخالفت کرنے پر تائب ہو اور کھل کر کہے کہ النصرہ کے لوگ داعش کی بیعت نہ کرکے گمراہی کی راستے پر چل رہے ہیں۔ انہیں جلد از جلد اپنا قبلہ درست کرتے ہوئے غیر مشروط طور پر داعش کے امیر کی اطاعت قبول کر لینی چاہیے۔'
ویڈیو میں کچھ دوسرے لوگ بھی دکھائی دیے گئے ہیں۔ جنہیں داعش کا ایک جنگجو اپنے دوسرے ساتھی کے منہ پر طمانچے رسید کرا رہا ہے اور ساتھ ہی انہیں کہتا ہے کہ وہ ایک دوسرے کو تھپڑ مارتے ہوئے، الجولانی مرتد، النصرہ مرتد اور دولت اسلامی زندہ باد کے نعرے لگائیں۔
لنک
ویڈیو
 
Top