• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مختار النحو

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,402
ری ایکشن اسکور
9,991
پوائنٹ
667
کتاب کا نام
مختار النحو

مصنف
مولانا مختار احمد سلفی

نظرثانی
مفتی عبدالولی خان ، قاری عزیر احمد راشد

ناشر
مکتبہ دارالسلام،لاہور


تبصرہ
مختار احمد سلفی حفظہ اللہ نے ابتدائی طالب علموں کے لیے ان کی استعداد کو محلوظ رکھ کر کتاب النحو کی جگہ پر '' مختار النحو '' بڑی عرق ریزی اور جانفشانی سے مرتب کی ہے ۔ یہ منتہی طلبا اور اساتذہ کرام کے لیے بھی جواہر کا منبع محسوس ہوتا ہے کیونکہ اس میں اکثر مثالیں قرآن مقدس اور احادیث مبارکہ سے ماخوذ ہیں ، پھر آخر کتاب میں ہر سبق میں آنے والی بعض مثالوں کی ترکیب بھی موجود ہے ۔ قوانین نحو کو عربی عبارت پر لاگو کرنے کے لیے اجراء کا طریقہ بھی بتایا گیا ہے ۔ اس کتاب کے اسلوب کو نحو کی دوسری درسی کتابوں کے مطابق ہی رکھا گیا ہے تاکہ طلبا ذہنی انتشار و خلفشار اور تشویش سے محفوظ رہیں ۔ اس کا اسلوب سہل اور ترتیب پرکشش ہے ۔ مبتدی کی استطاعت سے بالاتر وہ باتیں جو اہم تھیں ان کا بیان حاشیے میں ہے ۔ نہ اتنا اختصار کہ مفہوم سمجھ نہ آئے نہ اتنی طوالت کہ پڑھنے والا اکتا جائے ۔ کتاب کی اسباب میں تقسیم ، ہر سبق کے آخر میں مختصر نقشہ ، ہر سبق کے بعد قرآن و سنت کی مثالوں سے مزین تمرین اور سبق میں آیات قرآنیہ کا مختصر حوالہ اس کتاب کی افادیت کو چار چاند لگا دیتا ہے ۔ بعض معلمین اور شیوخ الحدیث ، مثلا مولانا عبدالصمد رفیقی حفظہ اللہ اور مولانا عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ کو اس کتاب کی تعریف میں رطب اللسان پایا ۔ مؤلف جس مدرسے میں پڑھاتے ہیں اس میں انہوں نے اسے نصاب کا حصہ بنا دیا ہے اور باقاعدہ پڑھائی جا رہی ہے اور واقعی یہ اس قابل ہے کہ ابتدائی طلبہ کو پڑھائی جائے ۔ مدرسین و معلمین مطالعہ میں اسے اپنا معاون بنائیں ، تب بھی مفید ہے ۔ خالصتا قرآن و حدیث کو سمجھنے کی نیت سے لکھی جانے والی کتاب کا نام بھی قرآن ہی سے ماخوذ ہے۔( ع۔ر)
 
Last edited:

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,402
ری ایکشن اسکور
9,991
پوائنٹ
667
فہرست مضامین
عرض ناشر
عرض مؤلف
مبادیات
سبق 1 لفظ
سبق 2 مرکب
سبق 3 مرکب غیر مفید
حصہ اول
اسم کا بیان
سبق 4 جامد ، مصدر ، مشتق
سبق 5 معرفہ اور نکرہ
سبق 6 مذکر و مؤنث
سبق 7 واحد ، تثنیہ ، جمع
سبق 8 معرب و مبنی
سبق 9 اس معرب کی اقسام
سبق 10 منصرف و غیر منصرف
سبق 11 اسم معرب پر اعراب کی صورتیں
سبق 12 اسم منسوب
سبق 13 اسم مصغر
سبق 14 فاعل
سبق 15 نائب فاعل
سبق 16 مفعول بہ
سبق 17 مفعول مطلق
سبق 18 مفعول فیہ
سبق 19 مفعول لہ
سبق 20 مفعول معہ
سبق 21 حال
سبق 22 تمیز
سبق 23 اسمائے اعداد کا بیان
سبق 24 مستثنیٰ
سبق 25 افعال ناقصہ
سبق 26 افعال مقاربہ
سبق 27 افعال قلوب
سبق 28 افعال تحویل
سبق 29 حروف مشبہ بالفعل
سبق 30 ما ولا مشابہ بلیس
سبق 31 لائے نفی جنس
سبق 32 اضافت کی اقسام
سبق 33 صفت
سبق 34 تاکید
سبق 35 بدل
سبق 36 عطف بحرف
سبق 37 عطف بیان
سبق 38 مصدر
سبق 39 اسم فاعل
سبق 40 اسم مفعول
سبق 41 صفت مشبہ
سبق 42 اسم تفضیل
سبق 43 اسم مبنی کا بیان
سبق 44 مضمرات
سبق 45 اسمائے اشارہ
سبق 46 اسمائے موصولہ
سبق 47 اسمائے افعال
سبق 48 اسمائے اصوات
سبق 49 دیگر مرکبات ناقصہ
سبق 50 اسمائے کنایات
سبق 51 اسمائے ظروف
سبق 52 اسمائے شرط
سبق 53 اسمائے استفہام
حصہ دوم
فعل کا بیان
فعل کی اقسام
سبق 54 ماضی ، مضارع ، امر
سبق 55 فعل معروف و فعل مجہول
سبق 56 فعل لازم وفعل متعدی
سبق 57 فعل معرب و مبنی
سبق 58 افعال تعجب
سبق 59 افعال مدح و ذم
حصہ سوم
حرف کا بیان
سبق 60 حروف معانی کی اقسام
حروف عاملہ
سبق 61 حروف غیر عاملہ
اجراء مطالعہ کرنے کا طریقہ
تراکیب
مختار النحو شیوخ الحدیث اور علمائے کرام کی نظر میں
 
Top