• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مختصر مضامین قرآن

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,402
ری ایکشن اسکور
9,991
پوائنٹ
667
کتاب کا نام
مختصر مضامین قرآن
مصنف​
خالد عبد اللہ
ناشر
مکتبہ قدوسیہ،لاہور

تبصرہ
قرآن کریم اللہ کہ وہ مقدس کتاب ہے جس کی خدمت باعثِ خیر وبرکت اور ذریعۂ بخشش ونجات ہے ۔یہی وجہ ہےکہ قرونِ اولیٰ سے عصر حاضر تک علماء ومشائخ کے علاوہ مسلم معاشرہ کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے اصحاب بصیرت نے حصول برکت کی خاطر اس کی کسی نہ کسی صورت میں خدمت کی کوشش کی ہے ۔اہل علم نے اگر اس کے الفاظ ومعانی ،مفاہیم ومطالب ،تفسیر وتاویل ،قراءات ولہجات کی صورت میں کام کیا ہے تو دانشوروں نے اس کے مختلف زبانوں میں تراجم ،کاتبوں نے مختلف خطوط میں اس کی کتابت کی ،ادیبوں اور شاعروں نےاس کے محامد ومحاسن کواپنے الفاظ میں بیان کر کے اس کی خدمت کی اور واعظوں اور خطیبوں نے اپنے وعظوں اور خطبات سے اس کی تعریف اس شان سے بیان کی کہ ہر مسلمان کا دل ا س کی تلاوت ومطالعہ کی جانب مائل ہواا ور امت مسلمہ ہی نہیں غیر مسلم بھی اس کی جانب راغب ہوکر اس سے منسلک ہوگئے ۔ بعض اہل علم وقلم نے اس کے موضوعات ومضامین پر قلم اٹھایا ااور بعض نے اس کی انڈیکسنگ اور اشاریہ بندی کی جانب توجہ کی ۔ مختلف اہل علم نے اس حوالے سے كئی کتب تصنیف کی ہیں علامہ وحید الزمان  کی ’’تبویب القرآن فی مضامین الفرقان ‘‘، شمس العلماء مولانا سید ممتاز علی کی ’’ اشاریہ مضامین قرآن ‘‘ اور ’’مضامین قرآن‘‘از زاہد ملک قابل ذکر ہیں ۔ زیر نظر کتاب ’’مختصر مضامین قرآن ‘‘ بھی اسی سلسلہ کی کڑی ہے۔اس کتاب کو محترم جناب خالد عبد اللہ صاحب نے علماء، خطباء عوام الناس بالخصوص اتقان القرآن کے طلبہ کےلیے مرتب کیا ہے ۔موصوف نے اس میں قرآن مجید کے بنیادی مضامین مختصراً بیان کیے ہیں۔ہر موضوع کے متعلقہ آیات کو جمع کر کے ان کے ترجمہ اور وضاحت طلب مقامات کا بریکٹوں میں وضاحتی بیان بھی کردیا ہے ۔تاکہ طلبہ کو حفظ القرآن وگردان کے دوران قرآن فہمی کے مواقع میسر آئیں اور طلبہ کوبنیادی تعلیمات قرآنی سےآگاہی ہوسکے ۔اس کتاب سے خطباء ،علماء اور مطالعہ قرآن کا شوق رکھنے والے احباب بھی استفادہ کرسکتے ہیں۔اللہ تعالیٰ فاضل مصنف کی تمام دینی ،دعوتی اور تصنیفی خدمات کو اپنی بارگاہ میں شرف قبولیت سے نوازے ۔(آمین) ( م۔ا)
 
Top