• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مخفی عبادت

گنہگار

مبتدی
شمولیت
اگست 09، 2014
پیغامات
70
ری ایکشن اسکور
39
پوائنٹ
24
إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ سَيَجْعَلُ لَهُمُ الرَّحْمَٰنُ وُدًّا ﴿مریم ٩٦﴾

بہار کی رُت تھی ایک خنک رات میں اپنے دوستوں کے ساتھ صحرا میں تھا ، ہماری ایک گاڑی خراب ہوگئی تھی جس کی وجہ سے مجبوراََ ہمیں بے آب وگیاہ صحرا میں کھلے آسمان تلے رات گزارنی پڑی۔ مجھے بخوبی یاد ہے ہم نے آگ جلائی تھی جس کے گرد دائرہ بنائے ہم رات گئے تک خوش گپیوں میں مصروف رہے۔ جب رات خاصی گزر گئی تو ہمارا ایک ساتھی چپکے سے کھسک گیا۔

وہ نیک آدمی تھا، میں نے بارہا دیکھا تھا کہ وہ سویرے ہی جمعہ پڑھنے نکل کھڑا ہوتا اور اکثر مسجد کا دروازہ کھلنے سے پہلے وہاں موجود ہوتا۔

جاتے ہوئےوہ پانی کا برتن ساتھ لے گیا ، میں سمجھا کہ شاید پیشاب کرنے گیا ہے۔ خاصی دیر کے بعد جب وہ نہ آیا تو میں اس کے پیچھے گیا۔ میں نے دیکھا کہ وہ ساتھیوں سے دور تنہا رات کے اندھیرے میں جسم پر موٹی چادر لپیٹے ننگی زمین پر سجدہ ریزاپنے رب کی خوشامد کررہا ہے۔ صاف نظر آتا تھا کہ وہ اللہ تعالیٰ سے محبت کرتا ہے اوریقیناََ اللہ بھی اس سے محبت کرتا ہوگا۔ اس مخفی عبادت کا آخرت میں جو صلہ ہے وہ تو ہے ہی ،لیکن آخرت سے پہلے دنیا میں بھی اس کا صلہ عزت اور فائزالمرامی کی صورت میں ملتا ہے۔

سالہا سال گزر گئے، میں آج بھی اپنے اس ساتھی کو جانتا ہوں ۔اللہ تعالیٰ نےاس کے لیے زمین میں مقبولیت رکھ دی ہے۔ آج وہ اسلام کا بہت بڑا داعی ہے ۔ لوگ اس کے ہاتھوں راہِ راست پر آ رہے ہیں۔ وہ بازار یا مسجد جاتاہے تو چھوٹے بچے بھاگ کر اس سے ہاتھ ملاتے ہیں۔ بڑے اس سے محبت کرتے ہیں۔ کتنے ہی تاجروں ، امراء و رؤسا اور شہرت یافتہ افراد کی خواہش ہے کہ لوگوں کے دلوں میں ان کی بھی ایسی ہی محبت ہو جیسی اس نوجوان کی ہے۔

سچ ہے کہ اللہ جس سے محبت کرے ، اس کے لیے زمین میں مقبولیت کے دروازے کھول دیتا ہے۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
اللہ کسی بندے سے محبت کرتا ہے تو جبریل کو آواز دیتا ہے: "میں فلاں سے محبت کرتا ہوں، تم بھی اس سے محبت کرو۔ جبریل اس سے محبت کرنے لگتے ہیں، پھر جبریل اہل آسمان میں اعلان کرتے ہیں:"اللہ فلاں سے محبت کرتا ہے، تم بھی اس سے محبت کرو۔" اہل آسمان بھی اس سے محبت کرنے لگتے ہیں۔
پھر اس آدمی کے لیے اہل ارض کے درمیان محبت نازل ہوتی ہے۔"
صحیح بخاری، حدیث 6040 وصحیح مسلم، حدیث 2637 وجامع ترمذی، حدیث 3161 ومسند احمد، حدیث 413-2


إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ سَيَجْعَلُ لَهُمُ الرَّحْمَٰنُ وُدًّا ﴿مریم ٩٦﴾
"بلاشبہ جولوگ ایمان لائے اور اعمال ِصالحہ انجام دیئے، جلد ہی رحمٰن ان کے لیے (لوگوں کے دلوں میں)محبت ڈال دے گا۔"

جلیل القدر صحابی زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ کہا کرتے تھے: "تم میں سے جوشخص ایسا کرسکے کہ اس کا کوئی صالح عمل پوشیدہ رہے تو وہ ضرور ایسا کرے۔"
رات کو پابندی سے نماز پڑھنا ، چاہے وہ وتر کی ایک رکعت ہی کیوں نہ ہو جسے آدمی نماز عشاء میں متصل بعد یا سونے سے قبل یا فجر کی نماز سے پہلے ادا کرے۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

"ان اللہ وتر یحب الوتر، فاوتروا یا اھل القرآن"
اللہ وتر(ایک، یکتا) ہے اور وتر پسند کرتا ہے، اس لیے اے اہل ِقرآن! (حاملین ِ قرآن) وتر پڑھا کرو
سنن ابوداود ، حدیث 1416وجامع الترمذی ، حدیث 453

اقتباس : زندگی سے لطف اٹھائیں
مصنف : دکتور عبدالرحمٰن العریفی
صفحہ: 434 مطبوعہ دارالسلام
 
Top