کنعان
فعال رکن
- شمولیت
- جون 29، 2011
- پیغامات
- 3,564
- ری ایکشن اسکور
- 4,425
- پوائنٹ
- 521
مدینہ منورہ اسلامی یونیورسٹی نے تارکین کی اولاد سے داخلہ درخواستیں طلب کر لیں
جدہ (محمد اکرم اسد) سعودی عرب میں قائم مدینہ منورہ اسلامی یونیورسٹی نے نئے تعلیمی سال 1439-40ھ کے دوران بی اے کیلئے تارکین وطن کی اولاد ، سعودی طلباء اور بیرون مملکت کے امیدواروں سے داخلے کی درخواستیں طلب کر لیں۔ 23 شوال 1439ھ تک آن لائن درخواستیں وصول کی جائیں گی۔ رات کو 11 بجے آن لائن ایڈمیشن گیٹ بند کر دیا جائیگا۔
اسلامی یونیورسٹی کے متعلقہ ادارے نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ الشریعہ، الدعوۃ و اصول الدین، القرآن الکریم اور اسلامی مطالعات، حدیث شریف اور اسلامک مطالعات، عربی زبان و ادب اور سائنس فیکلٹیز کے تیاری سال میں داخلے ہونگے۔
جامعہ میں فیکلٹی آف سائنس، فیکلٹی آف کمپیوٹر، انفارمیشن سسٹم اور انجینیئرنگ کالج قائم ہیں۔ جن میں داخلے سے قبل تیاری سال سے گزرنا پڑتا ہے۔ سعودیوں کے داخلے کیلئے ثانوی سرٹیفکیٹ ہونا ضروری ہے۔ اس پر 5 برس سے زیادہ نہ گزرے ہوں۔ صحت مند ہو۔ کسی بھی یونیورسٹی سے سرزنش کے تحت اخراج نہ ہوا ہو۔
القرآن الکریم کالج کے امیدواروں کیلئے مکمل قرآن کریم کا حافظ ہونا ضروری ہے۔ اندرون ملک سے اسکالر شپ کے امیدواروں کیلئے مذکورہ شرائط کے ساتھ کچھ اورشرائط بھی ضروری ہیں۔
امیدوار کا اندرون ملک موثر اقامے پر ہونا ضروری ہے۔ عمر 17 برس سے کم نہ ہو اور 25 برس سے زیادہ نہ ہو۔ کفیل کی جانب سے نو آبجیکشن سرٹیفکٹ پیش کرے۔ اس سے قبل اس نے مملکت کے کسی بھی تعلیمی ادارے سے کوئی وظیفہ حاصل نہ کیا ہو۔ داخلہ درخواست آن لائن
https://admission.iu.edu.sa/AdmissionServices/WelcomePortal.aspx
پر پیش کی جائیگی۔
امیدوار اقامہ نمبر اور موبائل نمبر ایک سے زائد بار چیک کر لے کیونکہ رابطے کی بنیاد یہی بنے گا۔ نامزدگی کے اوقات 26 شوال 1439ھ سے 4 ذی قعدہ 1439ھ تک مقرر کئے گئے ہیں۔ امیدوار کو 48 گھنٹے کے اندر منظوری یا نامنظوری سے مطلع کرنا ہو گا۔ امیدوار کی منظوری کے بعد 48 گھنٹے کے اندر یونیورسٹی کے نمبر پر ایس ایم ایس بھیجا جائیگا۔ اگر کسی طالب علم نے متعلقہ مضمون میں داخلے سے انکار کیا تو ایسی صورت میں اس کا اس مضمون میں داخلے کا اختیار ختم ہو جائیگا۔ اسے داخلے کے دوسرے مرحلے میں امیدوار بننے کا اختیار ہوگا۔
داخلے کیلئے نظریاتی مضامین میں ثانویہ کے 50 فیصد اور مہارتوں کے نمبر 50 فیصد جوڑے جائیں گے جبکہ تیاری سال کے حوالے سے ثانوی کے 30 فیصد اور مہارتوں کے امتحانوں کے 30 فیصد اور استعداد کے نمبر 40 فیصد جوڑے جائیں گے۔
(شکریہ روزنامہ پاکستان)
25 جون 2018 (18:39)