• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مذاق کے طور پر اس طرح کی تحریر کا اسلام میں کیا حکم ہے ؟؟؟

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,799
پوائنٹ
1,069
اگر آپ کے پاس کوئی نوکری نہیں اور آپ کے پاس کوئی سرمایہ بھی نہیں تو پریشان نہ ہوں ۔ ۔ ۔
ہم آپکو راتوں رات دولتمند ہونے کا ایک ایسا نسخۂ کیمیاء بتلائے دیتے ہیں جس میں آپکو روزانہ کی بنیاد پر آمدن ہو گی اور یہ سلسلہ کبھی ختم بھی نہیں ہو گا بلکہ وقت کے ساتھ ساتھ آپ کی آمدن میں خاطر خؤاہ اضافہ بھی ہو گا۔

-------------------------------

اس کام کے لیئے اپنے ارد گرد کسی بھی سڑک کنارے تھوڑی سی کھدائی کر لیں اور کوئی 7 فٹ لمبا گڑھا کھود لیں پھر جو مٹی نکلے وہ واپس بھر دیں اور کوہان کی سی شکل دے دیں۔
اس پر ایک سبر رنگ کی چادر ڈال دیں۔
ساتھ ایک بورڈ لگا دیں جس پر کوئی بھی نام "کتّے شاہ، نلّے شاہ، کھوتے شاہ" اپنی پسند کا نام لکھ لیں اور ساتھ ایک بکس لگا دیں۔
لیں جی آپ کا بزنس اسٹارٹ ہو گیا۔
 
Top