کنعان
فعال رکن
- شمولیت
- جون 29، 2011
- پیغامات
- 3,564
- ری ایکشن اسکور
- 4,425
- پوائنٹ
- 521
مراکش میں 'داعشی اسٹائل' تحریک کی منصوبہ بندی کا انکشاف
رباط ۔۔۔۔ عادل الزبیری: منگل 6 ذوالحجہ 1435هـ - 30 ستمبر 2014م
شام اور عراق میں خود ساختہ اسلامی خلافت کے قیام کی دعوے دار شدت پسند تنظیم دولت اسلامی عراق و شام "داعش" کے اثرات افریقی عرب ممالک تک پھیلنے لگے ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق افریقا کے اہم عرب ملک مراکش میں بھی داعش کی طرز پر مسلح تحریک کی منصوبہ بندی کرنے والے ایک گروپ کا سراغ لگا کر کئی مشتبہ عسکریت پسندوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق مراکشی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ ہفتے اسپانوی خفیہ اداروں کے تعاون سے انٹیلی جنس اداروں نے کارروائی کر کے عسکریت پسندوں کا ایک خفیہ سیل پکڑا ہے۔ یہ لوگ "انصار دولت اسلامی مغرب اقصیٰ" کے نام سے منظم ہو رہے تھے جن کا مقصد مراکش میں داعش کی طرز پر خلافت کے قیام کے لیے مسلح تحریک شروع کرنا تھا۔
دوران تفتیش مشتبہ عسکریت پسندوں نے اعتراف کیا ہے کہ وہ اپنی کارروائیوں میں داعش کے طریقہ جنگ کو رول ماڈل بنا کر اپنی مسلح تحریک شروع کرنا چاہتے تھے۔ داعشی جنگجوؤں کے انداز میں ملک میں خوف کی فضاء پیدا کرنے اور شام اور عراق میں مخالفین کے ظالمانہ انداز میں قتل اور ان کی لاشوں کا مثلہ بنانے کے تجربات کو مراکش میں بھی دہرانا تھا۔
مراکشی خفیہ اداروں کو پتا چلا ہے کہ پکڑے گئے گروپ کے نو عناصر عراق اور شام میں سرگرم "داعش" گروپ کے ساتھ براہ راست جنگ میں شامل رہے ہیں۔ انہوں نے مراکش میں اپنے ہم خیال لوگوں سے رابطے بڑھانا شروع کر دیے تھے۔
خیال رہے کہ مراکش میں داعش کے حامی عناصر کا انکشاف ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب اس کے ایک پڑوسی ملک الجزائر میں حال ہی میں "لشکر خلافت" نامی ایک گروپ سامنے آیا ہے جس نے علی الاعلان "داعش" کی وفاداری کا دعوی کرتے ہوئے اس کے طریقہ کار کو اختیار کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ح