• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مرزا غلام احمد( کذاب ) قادیانی

طارق بن زیاد

مشہور رکن
شمولیت
اگست 04، 2011
پیغامات
324
ری ایکشن اسکور
1,719
پوائنٹ
139
السلام علیکم محترمین۔
امید کہ آپ تمام ان شاء اللہ بخیر ہونگے۔
میں اکثر فیس بک میں قادیانیت پر کام کرتا ہوں اسی لئے مجھے انکی کتب بھی مختصرا پڑھنی پڑتی ہے۔تاکہ ان لوگوں کی غلطیوں کو انہیں کی کتابوں سے واضح کرسکوں۔
لیکن میری حیرت کی انتہاء نہ رہی جب میں نے کل ایک کتاب بعنوان - سیرت المہدی- جلد اول- صفحہ ٥٧ - پر یہ عبارت پڑھی۔اسکی کتنی حقیقت ہے میں نہیں جانتا اس لئے سونچا آپ اہل علم سے دریافت کرلوں۔برائے مہربانی اس پر روشنی ڈالیں تو عین نوازش ہوگی۔

" بیان کیا مجھ سے میری والدہ صاحبہ نے کہ میری شادی سے پہلے حضرت ( کذاب قادیانی ) صاحب کو معلوم ہوا تھا کہ آپ کی دوسری شادی دلی میں ہوگی چنانچہ آپنے مولوی محمد حسین بٹالوی کے پاس اس کا ذکر کیا تو چونکہ اس وقت اس کے پاس تمام اہل حدیث لڑکیوں کی فہرست رہتی تھی اور میر صاحب بھی اہل حدیث تھے اور اس سے بہت میل ملاپ رکھتے تھے اس لئے اس نے حضرت صاحب کے پاس میر صاحب کا نام لیا آپ نے میر صاحب کو لکھا شروع میں میر صاحب نے بوجہ تفاوت عمر نا پسند کیا مگر آخر رضامند ہوگئے اور حضرت صاحب مجھے بیاہنے دلی آگئے -------- اس وقت میری عمر اٹھارہ سال تھی ----------- اس وقت مسیح موعود ( کذاب ) کی عمر پچاس سال کے قریب ہوگی--------- "
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
اس ختم نبوت کے دشمن پر جو تحقیقی کتاب "اشتیاق احمد" صاحب نے بعنوان "تھالی کا بینگن" لکھی ہے وہ بہت ہی شاندار ہے،اشتیاق احمد صاحب نے اسی کذاب کی کتابوں کے حوالے سے ثابت کیا ہے کہ یہ ایک مسلمان تو دور کی بات ایک اچھا انسان بھی نہیں تھا۔
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
جزاک اللہ خیر ارسلان بھائی
لیکن مجھے اس عبارت کا جواب چاہئے تھا۔میں بہت کنفیوز ہوں۔ایک سلفی بریلی کو اپنی بیٹی نہیں دیتا تو یہ تو کافر تھا۔
بھائی، مرزا غلام احمد قادیانی ملعون کو جھوٹ بولنے کی عادت تھی، اگر اس نے نبوت کا جھوٹا دعوی کر دیا تو یہ جھوٹ بولنا اس کے لیے کون سا مشکل ہے۔
 

ریگزار

مبتدی
شمولیت
دسمبر 01، 2012
پیغامات
5
ری ایکشن اسکور
18
پوائنٹ
28
جن کے جھوٹ دین پر لا تعداد ہوں تو دنیوی معاملات میں بھی کوئی ثانی ہونہیں سکتا۔
 
Top