محمد ثاقب صدیقی
رکن
- شمولیت
- مئی 20، 2011
- پیغامات
- 182
- ری ایکشن اسکور
- 522
- پوائنٹ
- 90
مرکز عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا اسلامک ریسرچ سینٹر
پلاٹ نمبر 1709/10 ، اسٹریٹ نمبر 44 ، سیکٹر 1/2 11 ، اورنگی ٹاون کراچی
مرکز عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا اسلامک ریسرچ سینٹر کے قیام کا مقصد دینی علوم کی اعلیٰ تحقیقی معیار کے ساتھ جدید اسلوب میں ترویج و اشاعت ہے ۔ اس ادارے کا قیام عمل میں آچکا ہے اور اس ادارے کے تحت حسب ذیل شعبوں کا آغاز ہوچکا ہے ۔شعبہ اسلامی تحقیق و تالیف
اس شعبے کے تحت محققین و مصنفین کو علم و تحقیق کے لےے سہولت مہیا کی جارہی ہے ۔ شعبہ کے قیام کا ایک اہم مقصد اسلاف کے علمی خزینوں کی جدید تحقیقی معیار کے ساتھ از سر نو طباعت ہے ۔ شعبہ کے تحت ایک کتابی سلسلہ ’’ الانتقاد ‘‘ نکالا جا رہا ہے ، جس کا ہر شمارہ خاص شمارہ ہوگا ۔ نیز عنقریب ایک تحقیقی ماہنامہ رسالے کا اجرابھی متوقع ہے ۔ ( ’’ الانتقاد ‘‘ کا پہلا شمارہ خاص امام ابو الطیب شمس الحق عظیم آبادی رحمہ اللہ پر مکتبہ دار الاحسن کے تحت شائع ہوا تھا ۔ ’’ الانتقاد ‘‘ کا دوسرا شمارہ خاص علامہ تمنا عمادی مجیبی پھلواروی پر تیار ہوچکا ہے جو مرکز عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا اسلامک ریسرچ سینٹر کے تحت شائع ہوگا ۔ انشائ اللہ )
مکتبہ امیر الملک السید صدیق حسن خاں رحمہ اللہ
اس شعبے کے تحت کتب و رسائل جمع کئے جارہے ہیں تاکہ اعلیٰ تحقیقی معیار کے ساتھ علمی خدمت انجام دینے والوں کی مدد کی جاسکے ۔ اس شعبے میں ملک و بیرون ملک کے رسائل جمع کئے جائیں گے ۔ شعبے کی کتابوں سے استفادہ کرنا ہر خاص و عام کے لئے یکساں طور پر آسان ہوگا ۔
دار الافتا
اس شعبے کے تحت لوگوں کو ان کے مختلف مسائل کا حل کتاب و سنت کی روشنی میں بتایا جاتا ہے ۔
علوم شرعیہ کورسز
اس شعبے کے تحت قرآنی عربی گرامر ، ترجمہ قرآن مجید ، حدیث ، فقہ ، تاریخ ، تقابل ادیان و مسالک وغیرہا جیسے علوم پر کورسز کرائے جارہے ہیں ۔ عنقیرب داخلہ فارم کا اجرا کیا جائے گا انشائ اللہ