• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مسجد حرام توسیع، دوسرا مرحلہ مکمل ہو گیا: شیخ السدیس

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
مسجد حرام توسیع، دوسرا مرحلہ مکمل ہو گیا: شیخ السدیس

رمضان کے دوران پہلا فلور نمازیوں کے لیے کھول دیا جائے گا
مسجد حرام کی توسیع کے عظیم منصوبے کی دوسرے مرحلے کی تعمیرات تقریبا مکمل ہو گئی ہیں۔ اس تعمیراتی منصوبے میں خانہ کعبہ کے طواف کے لیے بنائے پہلے فلور کی تکمیل بھی شامل ہے۔

مطاف کے حوالے سے امید کی جا رہی ہے کہ رمضان کے دوران زائرین کے لیے کھول دیا جائے گا۔ جس کے بعد بڑی تعداد میں لوگ طواف کر سکیں گے۔

یہ بات حرمین الشریفین کے جملہ امور کے لیے قائم مجلس کے سربراہ شیخ عبدالرحمان السدیس نے تعمیرات اور کام کی رفتار کا جائزہ لینے کے بعد بتائی ہے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ گراونڈ فلور اور فرسٹ فلور پر جاری توسیعاتی و تعمیراتی کام سو فیصد مکمل ہو چکا ہے۔

اس مکمل کر لیے گئے حصے میں لفٹوں اور خود کار برقی سیڑھیوں کی تنصیب بھی مکمل ہو چکی ہے۔ شیخ عبدالرحمان السدیس نے اس موقع پر بتایا سیکنڈ فلور کا کام بھی 80 فیصد تک مکمل ہو چکا ہے۔

واضح رہے مسجد حرام کی توسیعات کے سلسلے میں دوسرا فیز مطاف کے مشرقی حصے کی تعمیر سے متعلق ہے۔ یہ حصہ باب الفتح سے باب العمرہ تک ہے۔ جہاں تعمیراتی کام چوبیس گھنٹے جاری ہے۔ سعودی بن لادن کمپنی اس توسیعی منصوبے کو دن رات آگے بڑھا رہی ہے۔

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ دوسرے مرحلے میں پچیس ہزار مربع میٹر کا علاقہ منصوبے میں شامل ہے ۔ یہ پہلے مرحلے کے مقابلے میں دوگنا بڑا ہے۔

اعلی حکام کے مطابق دوسرے مرحلے کی تکمیل کے بعد ایک گھنٹے میں 75000 نمازی نماز ادا کر سکیں گے۔ خیال رہے کہ تعمیراتی کمپنی کے کارکن رمضان اور حج کے دوران چار ماہ کے لیے کام بند کر رکھیں گے۔

خادم حرمین الشریفین شاہ عبداللہ کے نام سے موسوم اس توسیعی منصوبے پر ایک سو ارب سعودی ریال لاگت آنے کا تخمینہ ہے۔ جس کے بعد مجموعی طور بیس لاکھ سے زائد لوگ عبادت کر سکیں گے۔

مکہ معظمہ ۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ: جمعہ 29 شعبان 1435هـ - 27 جون 2014م
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
حرم مکی کی توسیع کا منصوبہ ایک نئے موڑ میں داخل
خادم الحرمین الشریفین شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کی ہدایت پر توسیع حرم کا منصوبہ ایک نئے تاریخی موڑ میں داخل ہو گیا ہے۔

توسیع حرم کے جاری منصوبے کے مختلف ادوار میں جہاں خانہ خدا کی تعمیر و توسیع کے لیے جدید فن تعمیر کی ماہر انجیئنروں کی خدمات لی گئیں وہیں تعمیراتی منصوبہ اپنی مقررہ مدت میں پایہ تکمیل کو پہنچا اور اب تک 6 لاکھ 25 ہزار نمازیوں کے لیے بہ یک وقت با جماعت کی ادائی کا انتظام کرلیا گیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق توسیع حرم کے پہلے دو مراحل میں فرسٹ فلور، گراؤنڈ فلور، میزانین، گیلریوں کی تعمیر کا کام مکمل کرنے کے بعد حرم کو چاروں سمتوں شمال، جنوب مشرق اور مغرب میں وسعت دی گئی ہے۔

مسجد حرام کی توسیع اور زیادہ سے زیادہ نمازیوں کی گنجائش پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ مقام مقدس کی حفاظت پر تیس ہزار سیکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ محافظین کے چاک و چوبند دستے ماہ صیام میں چوبیس گھنٹے کی بنیاد پر زائرین اور روزہ داروں کی خدمت میں مصروف ہیں۔

حرم کے امور کے ڈائریکٹر جنرل برائے سیکیورٹی امور میجر جنرل عثمان المحرج نے "العربیہ ڈاٹ نیٹ" سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "اللہ کے فضل وکرم سے اس مرتبہ اللہ کے مہمانوں کی مدد اور ان کے تحفظ کے لیے پہلے سے بڑھ کر حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ روزہ داروں، نمازیوں اور عبادت گزاروں کو عام دنوں بالخصوص ماہ صیام میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ایک سوال کے جواب میں جنرل المحرج نے بتایا کہ مسجد حرام میں محافظ فورس کے سیکڑوں اہلکاروں کی ہمہ وقت موجودگی کے ساتھ ساتھ نگرانی کے لیے خفیہ کیمرے بھی نصب کیے گئے ہیں۔ شاہ عبداللہ کے حکم پر مسجد حرام کے توسیعی منصوبے کے پہلے دو مراحل کی تکمیل کے بعد مرد و زن معتمرین کو کئی اضافی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں جن سے وہ بھرپور استفادہ بھی کر رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ حال ہی میں وزیر داخلہ شہزادہہ نائف بن عبدالعزیز کے ساتھ ان کی ایک اہم ملاقات میں مسجد حرام کی سیکیورٹی بارے بات چیت کی گئی۔ ملاقات کے دوران وزیر داخلہ کو مسجد حرام کی سیکیورٹی سے متعلق انتظامات کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

مکہ مکرمہ ۔ خمیس الزھرانی: ہفتہ 7 رمضان 1435هـ - 5 جولائی 2014م
 
Top