کنعان
فعال رکن
- شمولیت
- جون 29، 2011
- پیغامات
- 3,564
- ری ایکشن اسکور
- 4,425
- پوائنٹ
- 521
مسجد حرام: عمرہ زائرین کے لیے 125 دروزے کھل گئے
سولہ دروازوں میں برقی زینوں کی سہولت فراہم
مکہ ۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ: جمعرات 4 صفر 1436هـ - 27 نومبر 2014مسعودی عرب میں الحرمین الشریفین کی مجلس انتظامی نے عمرہ زائرین کی سہولت کے لیے مسجد حرام کے 125 دروازے کھول دیے ہیں۔
دنیا بھر سے ادائیگی عمرہ کے لیے آمد کا آغاز 23 نومبر سے شروع ہوا ہے، لوگوں کی بڑی تعداد کی آمد کے پیش نظر مسجد حرام کے تمام دروازے کھولے گئے ہیں تاکہ انہیں مناسک عمرہ کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ مسجد حرام میں زیادہ وقت کے لیے عبادات کا موقع مل سکے۔
ان 125 دروازوں پر 475 کی تعداد میں دربان تعینات ہوں گے۔ جن میں مرد دربانوں کے علاوہ خواتین اہلکار بھی شامل ہوں گی۔
نمازوں کی ادائگی کے بعد کسی کو مسجد میں داخل ہونے کی اجازت نہ ہو گی۔ مسجد کے دروازوں پر ڈیجیٹل لائیٹس کا اہتمام کیا گیا ہے جن کی مدد سے مسجد میں داخلے کے اوقات اور مسجد میں جگہ کے ہونے یا نہ ہونے کی نشان دہی ہوتی ہے۔
مسجد کے اندر مزید گنجائش ہونے کی صورت میں دروازوں پر سبز روشنیاں جلیں گی۔ بصورت دیگر سرخ روشنیاں نمایاں ہو جائیں گی کہ اب مسجد میں جگہ نہیں ہے اس لیے اندر داخل ہونے کی کوشش نہ کی جائے تاکہ بھگڈر سے بچا جا سکے۔
واضح رہے مسجد حرام کے بیشتر دروازوں کو توسیعی پروگرام کے تحت تعمیرات کے باعث بند کیا گیا تھا۔
مسجد کے جن سولہ دروازوں کے ساتھ برقی سیڑھیاں نصب کی گئی ہیں۔ ان میں باب فہد، باب قریش، باب الصفا، باب المروہ، باب السلام، باب ارقم اور باب مراد وغیرہ شامل ہیں۔
ح