• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مسجد حرام کے دو میناروں کو گرانے کا کام جاری

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
مسجد حرام کے دو میناروں کو گرانے کا کام جاری

دونوں مینار مرکزی دروازے باب العزیز کے اوپر قائم تھے

مکہ معظمہ۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ: بدھ 17 صفر 1436هـ - 10 دسمبر 2014م

مسجد حرام میں توسیع کے لیے جاری منصوبے کے سلسلے میں باب العزیز کے اوپر قائم دو میناروں کو ختم کرنے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔

یہ مرحلہ مطاف کو وسعت دینے کے حوالےسے آخری مرحلہ بتایا گیا ہے۔ اس سے پہلے اعلان کیا جا چکا ہے کہ رمضان المبارک تک بیشتر کام مکمل ہو چکا ہو گا۔

واضح رہے باب العزیز مسجد حرام کا مرکزی دروازہ ہے۔ اسے بند کیا جا چکا ہے۔ جبکہ مسجد حرام کے 27 دروازے جاری توسیعی منصوبے کی تکمیل کی غرض سے اس سے پہلے ہی ختم کیے جا چکے ہیں۔

ان تمام دروازوں کو ختم کرنے کا مقصد عمارت کے مجموعی ڈھانچے کو وسعت دیتے ہوئے مطاف میں توسیع کرنا اور موجودہ دروازوں کی جگہ نئے دروازے تعمیر کرنا ہے۔

ح
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
مسجد حرام کے تیسرے توسیعی منصوبہ کا آغاز​

مکہ مکرمہ ۔ خمیس الزاھرانی: اتوار 21 صفر 1436هـ - 14 دسمبر 2014م
مناسک حج بیت اللہ کے کی ادائی کی تکمیل کے وقفے کے بعد مسجد حرام کی توسیع کے تیسرے اور آخری مرحلے کا آغاز ہو گیا ہے۔ شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز توسیعی پراجیکٹ کے تحت مسجد حرام میں نمازیوں کے لیے زیادہ سے زیادہ گنجائش پیدا کرنے کے ساتھ مطاف کی توسیع بھی شامل ہے۔
حرمین شریفین کے نگراں ادارے کی زیر اہتمام جاری توسیعی منصوبے کے بارے میں العربیہ ڈاٹ نیٹ کے نامہ نگار خمیس الزھرانی نے توسیع کے تمام مراحل میں بر وقت اور مکمل تفصیلات فراہم کیں۔

مختلف مراحل
توسیع حرم کے شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز پراجیکٹ کو تین سال میں تین مراحل میں تقسیم کیا گیا تھا۔ پہلے دو مراحل گذشتہ دو برسوں میں پایہ تکمیل کو پہنچ چکے ہیں۔ تکمیل کو پہنچنے والے مراحل میں بھی مسجد حرام میں نماز کے لیے زیادہ گنجائش پیدا کرنے کے ساتھ حجاج اور معتمرین کے طواف کعبہ کے لیے بھی زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنے کی کوشش کی گئی۔ زائرین کی سہولت کے لیے مطاف کی توسیع کی گئی۔

توسیع حرم کے تیسرے اور آخری مرحلے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ منصوبے کے نگران اور منتظمین نے اسے بھی حسب سابق مکمل جاںفشانی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے وقت مقررہ سے بھی پہلے مکمل کرنے کا تہیا کر رکھا ہے۔

مسجد حرام کی دیکھ بحال کے ادارے کے سیکرٹری مشہور محسن المنعمی نے 'العربیہ' کو بتایا کہ تیسرے مرحلے میں مسجد حرام کے اس قدیم حصے کو ایک طرف صفا کی جانب سابق سعودی فرمانروا شاہ فہد کے دور میں کی گئی توسیع تک دوبارہ تعمیر کیا جائے گا۔ اس حصے میں مسجد کی توسیع کے ساتھ دو مئذنے بھی بنائے جائیں گے۔

اس مرحلے کی تکمیل کے بعد مسجد حرام میں مزید 28167 مربع میٹر کی توسیع کی جائے گی جو کل توسیع کا 70 فیصد ہے۔

توسیع حرم کے منتظمین کی جانب سے موجودہ اوقات کو توسیع کاموں کے حوالے سے زیادہ مناسب خیال کرتے ہوئے مسجد کے زیر تعمیر حصے کی عمرہ سیزن کے رش سے قبل تعمیر مکمل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
مسجد حرام کے بیرونی احاطے چھاتے لگانے کی منظوری​
خادم الحرمین الشریفین شاہ عبداللہ بن العزیز
ریاض ۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ: اتوار 21 صفر 1436هـ - 14 دسمبر 2014م

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز نے مسجد حرام کے توسیعی منصوبے کے تحت مسجد کے صحن میں نمازیوں کو سایہ فراہم کرنے کی غرض سے مستقل اور موبائل چھتریاں نصب کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ ایسے خوکار چھاتے مدینہ منورہ میں مسجد نبوی میں پہلے لگائے جا چکے ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق حرمین شریفین امور کے چیئرمین الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمان بن عبدالعزیز السدید نے بتایا کہ خادم الحرمین الشریفین شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز نے مسجد حرام کے بیرونی احاطوں میں نمازیوں کو سایہ مہیا کرنے کی غرض سے چھاتے لگانے کی منظوری دے دی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مسجد حرام کے صحن میں چھاتوں کی تیاری کا فیصلہ مسجد کی توسیع کےجاری منصوبے کا حصہ ہے۔ اس سلسلے میں مسجد حرام کے بیرونی احاطوں اور صحنوں میں 75000 مربع میٹر پر کم 300 سے زاید چھتریاں بنائی جائیں گی۔
 
Top