کنعان
فعال رکن
- شمولیت
- جون 29، 2011
- پیغامات
- 3,564
- ری ایکشن اسکور
- 4,425
- پوائنٹ
- 521
مسجد نبوی کے پیش امام پر 'حملے' کی حقیقت کیا ہے!
ریاض ۔ سعود الخلف
پیر 18 مئی 2015م
مسجد نبوی کے امام الشیخ عبدالرحمان الحذیفی پر نماز کے دوران ایک شخص کے 'حملے' سے متعلق ویڈیو فوٹیج سوشل میڈیا پر تیزی سے گردش کر رہی ہے جس سے یہ تاثر پیدا ہوا ہے کہ کسی مقتدی نے امام مسجد کو حملے کا نشانہ بنایا ہے.
العربیہ ڈاٹ نیٹ نے مسجد نبوی کے متعلقہ حکام کے حوالے سے بتایا ہے مسجد کے پیش امام الشیخ عبدالرحمان الحذیفی کو حملے کا نشانہ نہیں بنایا گیا بلکہ نماز فجر میں ان کی قرآت سے متاثر ہو کر ان کے ایک مقتدی کی چیخ نکل گئی تھی۔ بعد ازاں اس شخص کو مسجد سے نکال دیا گیا تھا۔
مسجد نبوی ڈائریکٹر تعلقات عامہ عبدالواحد الحطاب نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ الشیخ الحذیفی پر حملے کی خبروں میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔ سوشل میڈیا پر جس فوٹیج کو امام مسجد پر حملے کے معنی میں لیا گیا ہے وہ بے بنیاد ہے۔ یہ ایک نفسیاتی مریض شخص کی حرکت تھی جس نے تلاوت سے متاثر ہو کر الشیخ عبدالرحمان الحذیفی کی طرف بڑھنے کی کوشش کی اور چیخ ماری۔ لوگ یہ سمجھے کہ شاید امام صاحب پر حملہ ہوا ہے، حالانکہ ایسا کچھ نہیں ہوا۔
ح