• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مسلمان انصاف چاہتے ہیں

شمولیت
دسمبر 01، 2016
پیغامات
141
ری ایکشن اسکور
26
پوائنٹ
71
بسم اللہ الرحمن الرحیم
مسلمان انصاف چاہتے ہیں
انسان اس دنیا میں امتحان اور آزمائش کے لئے پیدا کیا گیا ہے ان آزامائشوں میں کامیابی حاصل کے لئے تکالیف کو برداشت کرنا ہوتا ہے ورنہ انسان ناکامی کے بھنور میں پھنس جائے گا۔
طے کئےیوں ہم نے سارے مرحلے
گر پڑے گر کر اٹھے اٹھ کر چلے

دنیا میں جتنے مذاہب ہیں ان میں سب سے بہترین مذہب دین اسلام ہے ۔شریعت اسلامیہ نے انسانوں کی فلاح و بہبودی کے لئے بہت سی تعلیمات دی ہیں ان میں سے ایک تعلیم لوگوں کا مال نا حق نہ کھایا جائے اور عدل و انصاف کا ترازو برابر رکھا جائے ۔افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ لوگوں نے شریعت کو سیاست سمجھ رکھا ہے ۔جس کی بناء پر اسلام کا نام لے کر عدل و انصاف میں بے راہ روی اور لوگوں کا مال نا حق کھا رہے ہیں "یا أیھا الذین اٰمنوا ان کثیرا من الاحبار والرھبان لیاکلون اموال الناس بالباطل ویصدون عن سبیل اللہ ۔ والذین یکنزون الذھب والفضة ولا ينفقونها في سبيل اللہ فبشرهم بعذاب اليم(سورة التوبه: ٣٤)
سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ وہ لوگ جو شریعت کا نام لے کر دھوکہ دے رہے ہیں ان میں اور غیروں میں کیا فرق رہ گیا ؟ دیکھا جائے تو کوی فرق معلوم نہیں ہوتا ۔
اللہ ایسے لوگوں کو نیک ہدایت و توفیق عطاء فرمائے (آمین)
آج مسلمان خصوصا وہ لوگ جن پر ظلم وستم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں انصاف دیکھنا چاہتے ہیں ۔کاش! "حضرت عمر کا دور خلافت ہوتا۔" جیسے نعرے انکی خشک زبانوں سے بلند ہو رہے ہیں ۔ہے کوی مرد مجاہد جو ان کی مدد کے لئے تیار ہوجائے۔ ہے کوی مرد مجاہد جو ان کو ان کا حق دلوا سکے ۔ہے کوی مرد مجاہد جو ان پر رحم کھائے ۔
زلزلے ہیں بجلیاں ہیں قحط ہیں آلام ہیں
یہ کیسی کیسی دخترِ مادرِ ایام ہیں

آج مسلمان فقر و فاقہ میں زندگی گزار رہا ہے ۔ اس کا واحد سبب مسلمانوں کو ان کا حق نہیں دیا جارہا ہے
ضروت اس بات کی ہے کہ ہر مسلمان کو اس کا حق ملنا چاہئے ورنہ مسلمان مایوس ہوجائے گا ۔
اللہ تعالی تمام مسلمانوں کی مدد فرمائے (آمین)
تحریر : حافظ عبدالکریم کڑموری
 
Top