• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مسلمان خاتون يا مرد كا مذاق اڑانا !!!

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
مسلمان خاتون يا مرد كا مذاق اڑانا !!!


1476350_636371453065508_648013401_n (1).png

جو شخص كسى مسلمان خاتون يا مرد كا اس ليے مذاق اڑاتا ہے كہ وہ پابند شريعت ہے تو ايسا شخص كافر ہے ۔

ايسا استہزاء مسلمان خاتون كے شرعی پردہ كرنے كى وجہ سے ہو يا كسى اور وجہ سے اس ليے كہ عبد اللہ بن عمر رضي اللہ عنہما سے روايت ہے كہ : ايك شخص نے غزوہ ء تبوك كے موقع پر ايك مجلس ميں كہا : ميں نے ان قراء حضرات جيسا پیٹو، جھوٹا اور بزدل كوئى نہيں ديکھا ۔ اس پر ايك شخص نے اسے كہا : تو جھوٹ بولتا ہے ، تو منافق ہے ! ميں ضرور اس بات سے رسول اللہ صلى اللہ عليہ وسلم كو آگاہ كروں گا ۔

يہ خبر سول اللہ صلى اللہ عليہ وسلم كو پہنچی آسمان سے قرآن نازل ہو گیا ۔ عبد اللہ بن عمر رضي اللہ عنہما كا بيان ہے : ميں نے اس شخص كو ديكھا كہ وہ رسول اللہ صلى اللہ عليہ وسلم كى چلتی اونٹنی كے كجاوے والى پٹی كے ساتھ لٹکتا ہوا جا رہا تھا اور پتھر اسے زخمى كر رہے تھے وہ كہہ رہا تھا : يا سول اللہ صلى اللہ عليہ وسلم ہم تو صرف مذاق كررہے تھے تو رسول اللہ صلى اللہ عليہ وسلم نے اسے قرآن كريم كے ان كلمات كے ساتھ جواب ديا :

۔۔۔۔۔۔ قُلْ أَبِاللَّهِ وَآيَاتِهِ وَرَسُولِهِ كُنْتُمْ تَسْتَهْزِئُونَ (65) لَا تَعْتَذِرُوا قَدْ كَفَرْتُمْ بَعْدَ إِيمَانِكُمْ إِنْ نَعْفُ عَنْ طَائِفَةٍ مِنْكُمْ نُعَذِّبْ طَائِفَةً بِأَنَّهُمْ كَانُوا مُجْرِمِينَ (66)

آپ فرما ديجيے كيا تم اللہ ، اس كى آيات، اور اس كے رسول سے ہنسی مذاق كرتے تھے ؟ بہانے مت بناؤ ! تم ايمان لانے كے بعد كافر ہو چکے ہو ۔ اگر ہم تم میں سے ایک جماعت كو معاف كرديں تو دوسرى جماعت كو سزا بھی دیں گے كيوں کہ وہ مجرم تھے ۔
( سورة التوبة 9، آيات 65_66)

اس آيت میں اللہ تعالى نے مسلمانوں کے ساتھ استہزاء كو اللہ رسول اللہ ( صلى اللہ عليہ وسلم ) اور آيات اللہ كے استہزاء كے مترادف قرارديا ہے ۔ وباللہ التوفيق ۔

فتوى: اللجنة الدائمة للإفتاء والإرشاد، ترجمہ : شيخ جار اللہ ضياء ، شيخ عبد الجبار حفظھم اللہ ۔
 
Top