کنعان
فعال رکن
- شمولیت
- جون 29، 2011
- پیغامات
- 3,564
- ری ایکشن اسکور
- 4,425
- پوائنٹ
- 521
مسلم عہد کا پہلا طلائی سکہ نیلامی کے لئے پیش
[SUP]دی نیوز ٹرائب: ١٥ اپریل ٢٠١٣، عبید مغل[/SUP]لندن: اسلامی تاریخ کا سب سے پہلا سکہ انتہائی بھاری قیمت پر نیلامی کے لئے پیش کیا جا رہا ھے۔
خلافت امیہ کے دور میں ٦٣٠ٰٰء میں ڈھالا گیا طلائی دینار پہلی عرب بادشاہت کی یادگار ھے جس پر "لا الہ الا اللہ وحدہ لا شریک لہ، اللہ کے سواہ کوئی معبود نہیں" لکھا ہوا ھے۔
یہ سکہ آئیندہ ماہ نیلامی کے لئے پیش کیا جائے گا اور توقع ھے کہ اسے ٥ لاکھ برطانوی پاؤنڈز سے زائد میں نیلام کیا جائے گا۔
سکے پر اموی دور کا سنہ ہجری ٧ بھی درج ھے اور یہ موجودہ ٥ پینی کے سکے سے بڑا ھے۔
ماہرین کا کہنا ھے کہ اس سکے کی اہمیت یہ ھے کہ یہ پہلی عرب مسلم بادشاہت کی یادگار ھے۔