محمد ارسلان
خاص رکن
- شمولیت
- مارچ 09، 2011
- پیغامات
- 17,859
- ری ایکشن اسکور
- 41,096
- پوائنٹ
- 1,155
(1)
شیخ توصیف الرحمن راشدی حفظہ اللہ کا یہ کہنا کہ گانا سننا اتنا خطرناک نہیں جتنا Qtvدیکھنا ہے، تو یہ بات بالکل صحیح ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ گانا سننا ایک گناہ کا کام ہے، لیکن شرک و کفر نہیں ہے، گانا سننے والا اگر گانے سے توبہ کر لے تو اس کی مغفرت ہو جائے گی۔ ان شاءاللہ۔۔۔ لیکن Qtvپر جو شرکیہ نعتیں پڑھی جاتی ہیں اور کفریہ عقائد کا پرچار کیا جاتا ہے، یہ آخرت کی بربادی کا سبب ہے، کفر و شرک معاف نہیں ہوں گے، جب کہ دیگر تمام گناہ معاف ہو سکتے ہیں، چاہے اگر کوئی گناہ سے توبہ کئے بغیر بھی مر جائے تو اللہ تعالیٰ چاہے تو بخش دے، لیکن کفر و شرک کی بخشش نہیں۔۔۔ لہذا بریلویوں کا یہ الزام باطل ٹھہرتا ہے۔