عبد الرشید
رکن ادارہ محدث
- شمولیت
- مارچ 02، 2011
- پیغامات
- 5,402
- ری ایکشن اسکور
- 9,991
- پوائنٹ
- 667
کتاب کا نام
مصنف
ناشر
نماز دین ِ اسلام کا دوسرا رکن ِ عظیم ہے جوکہ بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے قرآن وحدیث میں نماز کو بر وقت اور باجماعت اداکرنے کی بہت زیاد ہ تلقین کی گئی ہے نماز کی ادائیگی اور اس کی اہمیت اور فضلیت اس قد ر اہم ہے کہ سفر وحضر اور میدان ِجنگ اور بیماری میں بھی نماز ادا کرنا ضروری ہے نماز کی اہمیت وفضیلت کے متعلق بے شمار احادیث ذخیرۂ حدیث میں موجود ہیں او ر بیسیوں اہل علم نے مختلف انداز میں اس پر کتب تالیف کی ہیں نماز کی ادائیگی کا طریقہ جاننا ہر مسلمان مرد وزن کےلیے ازحد ضروری ہے کیونکہ اللہ عزوجل کے ہاں وہی نماز قابل قبول ہوگی جو رسول اللہ ﷺ کے طریقے کے مطابق ادا کی جائے گی اسی لیے آپ ﷺ نے فرمایا صلو كما رأيتموني اصلي لہذا ہر مسلمان کےلیے رسول للہ ﷺ کے طریقۂ نماز کو جاننا بہت ضروری ہے ۔ مگر افسوس ہے آج مسلمانوں کی حالت پر کہ ان کی اکثریت اس رکنِ عظیم کی سرے سے ہی تارک ہے اور جو لوگ اس کا اہتمام کرتے ہیں ان میں اکثر ایسے ہیں کہ وہ اسے سنت کے مطابق ادا نہیں کرتے۔زیرِ نظر کتاب ’’مسنون نماز‘‘(از عبد الرؤف بن عبد الحنان فاضل مدینہ یونیورسٹی ) بھی اسی موضوع پر اہم کتاب ہے جس میں فاضل مؤلف نے نماز کی اہمیت ،وضوء، نماز کی ادائیگی کے طریقے کے ساتھ ساتھ سجدہ سہو اور وتروں سے متعلق اہم مسائل مختصر اور آسان طور پر دلائل کے ساتھ بھی بیان کئے ہیں اللہ مؤلف کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور اسے عوام الناس کے نفع بخش بنائے (آمین) (م۔ا)مسنون نماز
مصنف
عبدالروف بن عبدالحنان بن حکیم محمد اشرف سندھو
ناشر
دارالاشاعت اشرفیہ سندھو قصور
تبصرہ
Last edited: