• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مشاہد اللہ کینیڈا میں تقریب کے مہمان خصوصی بن کر گئے

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
مشاہد اللہ کینیڈا میں تقریب کے مہمان خصوصی بن کر گئے تو انہیں زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا، ایک پاکستانی نے وہاں ایسا کام کر دیا کہ پورے ہال میں تھرتھلی مچ گئی، ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا
29 نومبر 2017

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ختم نبوتﷺ کے قانون میں ترمیم کے بعد ملک میں مذہبی جماعت کی جانب سے دھرنا دیا گیا تو کئی روز بعد حکومت نے اس کیخلاف آپریشن کیا جس پر ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے شروع ہو گئے اور حکمران جماعت کے ایم پی ایز اور ایم این ایز پر بھی حملے ہوئے۔

مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر مشاہد اللہ خان کینیڈا میں تھے جو ایک تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوئے تووہاں موجود ایک پاکستانی شخص آپے سے باہر ہو گیا اور بھرے ہال میں ہی مشاہد اللہ خان کو کھری کھری سنا دیں۔ اس واقعے کی ویڈیو منظرعام پر آ چکی ہے اور سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مذکورہ شخص ہاتھ میں پاکستان کا پرچم تھامے مشاہد اللہ خان کے پاس جاتا ہے اور کہا کہ وہ مونٹریال کے مسلمانوں کی جانب سے احتجاج کرتا ہوں۔ آپ نے ختم نبوت ﷺ کے قانون میں ترمیم کی ہے، آپ مسلمان ہیں اور محمد ﷺ کا کلمہ پڑھا ہوا ہے، نواز شریف کا نہیں، مرنے کے بعد کیا جواب دیں گے۔


ح
 

ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,416
ری ایکشن اسکور
2,733
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
پاکستان میں ہوتا تو ممکن ہے ہمارے ''اغوا کار'' اب تک اغوا کر چکے ہوتے!
اظہار رائے کا حق ہر کسی کو ہے، یہ حق سلب نہ نہیں کیا جاتا!
لیکن کسی تنظیم کے تقریب میں اس تنطیم کے ضابطے پر عمل نہ کرے کی صورت میں اسے اس تقریب سے نکال دیا جاتا ہے!
یعنی ایسا نہیں کہ کسی ایک پارٹی نے کوئی تقریب منعقد کی ہے تو مخالف پارٹی کے لوگ یا ایک شخص وہاں آکر اسی پارٹی کے خلاف نعرے بازی شروع کردیں!
یہ جو پاکستان میں ہو رہا ہے، کہ جہاں حکومتی نمائندے جاتے ہیں، بعض لوگ ''گو نواز گو'' یا اس طرح کے نعرے لگانا شروع ہو جاتے ہیں، اس کی اجازت تو یورپ یا امریکہ میں بھی نہیں دی جاتی! ایسی صورت میں انہیں وہاں سے نکال دیا جاتا ہے!
 
Last edited:

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
السلام علیکم

اس طرح کے لوگوں کی بعد میں پوچھ گچھ نہیں ہوتی ؟ مطلب سیکیورٹی ادارے انہیں تنگ نہیں کرتے ؟
جی یہ سرکاری دورے پر نہیں، علاج کے بہانہ یا کوئی بھی مناسب وجہ بنا کر سیر پر سرکاری خرچہ سے جاتے ہیں، جس پر انہیں ایمبیسی میں رپورٹ کرنی ہوتی ہے، اور یہاں جو کاروباری حضرات جن کے ساتھ ان کے تعلق ہوتے ہیں وہ انہیں پرائیویٹ میں دعوت کرتے ہیں اس لئے پاکستانی کمیونٹی کا کوئی بھی بندہ اگر اسطرح کرتا ہے تو اس کے ساتھ یہ صرف اتنا کر سکتے ہیں کہ اس محفل سے باہر نکال دیں اس سے زیادہ نہیں۔ پولیس اس وقت بلائی جا سکتی ہے جب مار کٹائی تک نوبت آ جائے۔

اگر یہاں کی حکومت اپنے کسی معاہدے کے لئے پاکستانی وزیر اعظم بلوائے تب انہیں اس کو سکیورٹی فراہم کرنی پڑتی ہے ورنہ وہ بھی اگر ذاتی نوعیت پر وزٹ کے لئے آئیں تو اسی طرح جہاں جائیں ویسا ہی ان کے ساتھ بھی ہوتا ہے۔

والسلام
 
Top