• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

معانی القرآن الکریم

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,401
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
کتاب کا نام
معانی القرآن الکریم

مصنف کا نام
حافظ صلاح الدین یوسف

مترجم
مولانا محمد عبدالجبار

ناشر
مکتبہ دارالسلام،لاہور


تبصرہ

یہ ایک ناقابل انکار حقیقت ہے کہ آج اس کائنات میں قرآن شریف کے سوا کوئی ایسی کتاب موجود نہیں ہے ،جسے پوری قطعیت اور یقین کے ساتھ الہامی قرار دیا جاسکےیہ شرف محض قرآن مقدس ہی کو حاصل ہے ۔قرآن مجید کی تعلیمات پر عمل سے امت کو بلندی حاصل ہوئی ہے اور اس سے غفلت برتنے سے پستی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔امت مسلمہ کی موجودہ ذلت ورسوائی کا سبب بھی یہی ہے کہ آج افراد امت نے قرآن حکیم کو پس پشت ڈال رکھا ہے۔قرآن سے اعراض اور بے التفاتی ہی کا ایک مظہر یہ ہے کہ اسے سمجھنے کو کوشش نہیں کی جاتی بلکہ محض الفاظ کی تلاوت پر ہی اکتفا کیا جاتا ہے یوں یہ قرآن سے دوری کا مظہر بھی ہے اور سبب بھی کہ جب تک قرآن کے معانی سے واقفیت نہیں ہو گی اس سے تعلق بھی استوار نہیں ہو سکتا۔المختصر تعلق بالقرآن کے لیے اس کے مفاہیم سے با خبر ہونا ضروری ہے ۔اس کے لیے جناب حافظ صلاح الدین یوسف حفظہ اللہ کے زیر نظر ترجمہ قرآن کا مطالعہ بہت مفید ثابت ہو گا جو معانی القرآن الکریم کے نام سے پیش کیا گیا ہے۔اس میں لفظی ترجمے کا انداز اختیار کیا گیا ہے ،جس سے الفاظ قرآنی کا مفہوم سمجھنے میں آسانی رہتی ہے۔
اس کتاب معانی القرآن الکریم کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 
Last edited:

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,092
پوائنٹ
1,155
جزاک اللہ خیرا
برائے مہربانی قرآن کریم اور احادیث مبارکہ کی کتابوں پر کتاب وسنت ڈاٹ کام کا اشتہار دینے کی کوئی خاص ضرورت معلوم نہیں ہوتی۔
 

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,346
پوائنٹ
800
جزاک اللہ خیرا
برائے مہربانی قرآن کریم اور احادیث مبارکہ کی کتابوں پر کتاب وسنت ڈاٹ کام کا اشتہار دینے کی کوئی خاص ضرورت معلوم نہیں ہوتی۔
اگر چھاپنے والے کیلئے مکتبہ کا نام لکھنا اور مترجم یا مفسر کیلئے اپنا نام لکھنا درست ہے تو سکین کرنے پر کتاب وسنت ڈاٹ کام لکھنے میں کیا حرج ہے؟
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,092
پوائنٹ
1,155
اگر چھاپنے والے کیلئے مکتبہ کا نام لکھنا اور مترجم یا مفسر کیلئے اپنا نام لکھنا درست ہے تو سکین کرنے پر کتاب وسنت ڈاٹ کام لکھنے میں کیا حرج ہے؟
برائے مہربانی قرآن کریم اور احادیث مبارکہ کی کتابوں پر کتاب وسنت ڈاٹ کام کا اشتہار دینے کی کوئی خاص ضرورت معلوم نہیں ہوتی۔
میں ساری کتابوں کی بات نہیں کر رہا صرف قرآن اور احادیث مبارکہ کی کتابوں کی بات کر رہا ہوں۔میری بات کو غور سے پڑھیں۔اگر کتاب و سنٹ ڈاٹ کام کی شہرت مقصود ہے تو وہ اور کتابوں پر لکھ کر کی جا سکتی ہے قرآن اور احادیث مبارکہ کی کتابوں پر لکھنا لازمی نہیں۔
اور اس کے ساتھ ایک بات اور بھی سمجھا دیں جیسا کہ آپ نے محمد عدنان بھواروی صاحب کی کتاب میں غلطیاں نکالیں تو میں اس بات سے انکاری نہیں ہوں کہ غلطیاں نہیں ہوں گی کیونکہ انبیاء کے علاوہ کوئی معصوم عن الخطاء نہیں ہے۔تو پھر کتاب و سنت ڈاٹ کام پر کتابیں اپلوڈ کرنے والوں کو چاہیے کہ کتابوں کی تحقیق کر کےاپلوڈ کیا کریں۔بقول آپ کے یہ غلط معلومات کتنے لوگوں تک پہنچے گی تو مصنف کے ساتھ ساتھ کتاب و سنت ڈاٹ کام والے بھی گناہ گار ہو سکتے ہیں۔بے شک اللہ بخشنے والا رحم فرمانے والا ہے۔
 
شمولیت
اپریل 03، 2011
پیغامات
101
ری ایکشن اسکور
661
پوائنٹ
0
السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہمحمد ارسلان بھائی
‏ جس طرح دارالسلام مستند ادارہ ہے اسلامی کتابیں پرنٹ کرنے کے حوالے سے اسی طرح زمانہءجدید میں الیکٹرانک بک یا ڈجیٹل کتب کی سب سے مستند اردو اسلامی ویب سائیٹ ہے کتاب و سنت ڈاٹ کام اسی کا نام ہی تو اعتماد ہے اگر اسکو مٹادیا گیا تو پھر فائدہ کم نقصان زیادہ ہوگا اسی لئے ہر کتاب پہ اسکا نام ہونا ضروری ہے اور قرآن و حدیث کی کتب پہ تو باالخصوص نام کا ہونا بہت ضروری ہے تاکہ اسکی سکین کی معیار قابل یقین اور قابل بھروسہ رہے جزاک اللہ
 

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,346
پوائنٹ
800
اور اس کے ساتھ ایک بات اور بھی سمجھا دیں جیسا کہ آپ نے محمد عدنان بھواروی صاحب کی کتاب میں غلطیاں نکالیں تو میں اس بات سے انکاری نہیں ہوں کہ غلطیاں نہیں ہوں گی کیونکہ انبیاء کے علاوہ کوئی معصوم عن الخطاء نہیں ہے۔تو پھر کتاب و سنت ڈاٹ کام پر کتابیں اپلوڈ کرنے والوں کو چاہیے کہ کتابوں کی تحقیق کر کےاپلوڈ کیا کریں۔بقول آپ کے یہ غلط معلومات کتنے لوگوں تک پہنچے گی تو مصنف کے ساتھ ساتھ کتاب و سنت ڈاٹ کام والے بھی گناہ گار ہو سکتے ہیں۔بے شک اللہ بخشنے والا رحم فرمانے والا ہے۔
میرے عزیز بھائی! واقعی ہی کوئی بھی معصوم عن الخطا نہیں، میری اپنی تحریر میں بہت خامیاں ہوتی ہیں۔ اور نہ ہی میرا اس کتاب یا دیگر کتب میں موجود بعض اغلاط کی طرف نشاندہی کا ارادہ تھا، لیکن جب مؤلف کتاب کا دوسرے ایڈیشن کا عندیہ پڑھا:
معزز ناظرین! یہ مختصر سا کتابچہ ہے جو بعض اشاروں،لطائفوں،فضائلوں،فوائد و معانی،استنباطوں ،اسباب نزول اور حقوق قرآن وغیرہ پر مشتمل ہے جسے سوال وجواب کے انداز میں بالتوبیب ترتیب دیا گیا ہے اور دو سو چھہتر سوالات و جوابات اس میں بیان کیے گئے ہیں ،اس کتاب کو پڑھنے کے بعد اگر کسی کے پاس کوئی ملاحظات و تجاویز ہوں یا کوئی اور مہم سوالات کا اضافہ مناسب سمجھتے ہوں تو ان سے میری گزارش ہے کہ مجھے معلومات بہم پہنچائیں تاکہ آئندہ ایڈیشن میں اس کا اضافہ کیا جا سکے۔ اللہ انہیں جزائے خیر عطا فرمائے آمین۔
معزز ناظرین!ایک مسلمان کو چاہیے اپنے ساعات و اوقات کو قرآن مجید پڑھنے ،سمجھنے اور اس کی آیات میں تدبر و تفکر میں گزارے اور اس کے چشمہ صافی سے مستفید ہو،اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اس کتابچہ کو مجھے اور آپ سب کے لیے بہترین مددگار بنائے آمین۔
آمین یا رب العالمین۔
وصلی اللہ وسلم علی نبینا محمد صلی اللہ علیہ وسلم وعلی آلہ واصحابہ اجمعین
[JUSTIFY]
ابو عدنان محمد طیب بھواروی
[/JUSTIFY]
تو مناسب سمجھا کہ بعض وہ چیزیں جو مجھے فوری طور پر قابل تنبیہ نظر آئیں ان کا تذکرہ کر دوں تاکہ اگلے ایڈیشن کیلئے ان پر غور ہو جائے اور بس!
اس سے اگر کسی کی دل آزاری ہوئی ہو تو میں اس کے لئے معذرت خواہ ہوں۔
علاوہ ازیں میرے نزدیک یہ قرآن کریم کی ٹیکسٹ کی اخطاء نہیں ہیں، کہ جن کا معاملہ بہت زیادہ خطرناک ہو۔
جہاں تک کتابوں کی تحقیق کے بعد اپ لوڈنگ کا معاملہ ہے تو الحمد للہ ہماری ویب سائٹس میں تمام کتب بغور جائزہ لینے کے بعد ہی اَپ لوڈ کی جاتی ہیں، جس کیلئے علمی نگران مقرر ہیں، لیکن ہم بھی غلطی سے مبرّا نہیں، لہٰذا کمی وکوتاہی کو اللہ تعالیٰ معاف کریں اور اب یہ آپ بھائیوں کا فرض ہے کہ اگر کسی کو کوئی قابلِ اعتراض شے نظر آئے تو وہ ضرور اس کی طرف توجہ دلائیں۔ البتہ ہم مؤلف کی عبارت تو تبدیل نہیں کر سکتے، زیادہ سے زیادہ بڑی اور فحش غلطی کی نشاندہی تبصرہ وغیرہ میں کی جا سکتی ہے۔ ویسے کوئی کتاب بھی ایسی نہیں ہوتی جس میں کوئی ایک بھی قابل اعتراض شے نہ ہو۔ ہم اس سلسلے میں ﴿ فَمَنْ ثَقُلَتْ مَوَازِيْنُهٗ فَاُولٰٓىِٕكَ هُمُ الْمُفْلِحُوْنَ۰۰۸ ﴾http://tanzil.net/#7:8 کے اُصول پر جس کتاب کا فائدہ زیادہ ہو اَپ لوڈ کر دیتے ہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم!
 
Top