lovelyalltime
سینئر رکن
- شمولیت
- مارچ 28، 2012
- پیغامات
- 3,735
- ری ایکشن اسکور
- 2,899
- پوائنٹ
- 436
طبقات الحنابلہ --- ابی یعلی --- معروف کرخی کی آستین سے ابو جعفر عابد طوسی کا پھل حاصل کرنا
ترجمہ : سعید بن عثمان کہتے ہیں کہ ہم ایک دن محمد بن منصور طوسی کے پاس بیٹھے ہوۓ تھے ، محدثین اور زاہدوں کی بھی ایک جماعت حاضر خدمت تھی ، وہ جمعرات کا دن تھا ، میں نے سنا کہ محمد بن منصور که رہے ہیں کہ: ایک دن میں روزہ سے تھا ، میں نے ارادہ کیا کہ میں صرف حلال چیز ہی کھاؤں گا - ایک دن گزر گیا اور میں نے کچھ نہیں چکھا ، یہاں تک کہ دوسرے ، تیسرے اور چوتھے دن بھی مجھے صوم وصال رکھنا پڑا ، چوتھے دن افطار کے وقت میں نے کہا: آج میں ایسے آدمی کے پاس افطار کروں گا ، جس کو الله تعالیٰ پاکیزہ غذا عطا فرماتا ہے ؛ چناچہ میں معروف الکرخی کی خدمت میں چلا گیا اور ان کو سلام کیا ، جب انہوں نے مغرب کی نماز ادا کی اور میرے اور ایک دوسرے شخص کے علاوہ تمام لوگ آپ سے رخصت ہو گئے ، تو آپ میری طرف متوجہ ہوۓ اور فرمایا: اے طوسی! میں نے عرض کیا: جی حاضر ہوں! فرمایا: اپنے بھائی کے ساتھ جاؤ اور رات کا کھانا تناول کر لو - میں نے عرض کیا! میرے ساتھ کھانے کی کوئی چیز نہیں ہے ، آپ خاموش ہو گئے ، تھوڑی دیر بعد پھر یہی فرمایا: میں نے یہی جواب دیا - تیسری مرتبہ پھر کہا: میں نے پھر وہی جواب دیا ، تو آپ تھوڑی دیر خاموش بیٹھے ، پھر مجھے حکم دیا: میرے قریب آؤ - میں بمشکل آگے بڑھا ، شدت ضعف سے میرے قدم نہیں اٹھ رہے تھے اور بائیں جانب جا کر بیٹھ گیا ، آپ نے میرا دایاں ہاتھ پکڑا اور اس کو اپنے بائیں ہاتھ کی آستین میں داخل کیا ، اس کے اندر دانتوں سے کاٹا ہوا پھل ملا ، جب میں نے اسے کھایا ، تو اس میں ہر قسم کے کھانے کا مزہ مجھے محسوس ہوا ، اس کو کھانے کے بعد مجھے پانی پینے کی ضرورت محسوس نہیں ہوئی - سعید کہتے ہیں کہ حاضرین میں سے کسی شخص نے پوچھا اے ابو جعفر! کیا یہ واقعہ آپ کے ساتھ پیش آیا؟ تو فرمایا: بلکہ مزید تم کو یہ بھی بتا دوں کہ اس کے بعد میں نے جب بھی کوئی میٹھی یا کھاری چیز کھائی ، اس میں اس پھل کا مزہ پایا -
(طبقات الحنابلہ ، الجزء الثانی ، صفحہ ٣٥٦ تا ٣٥٧)
اب یہ معروف الکرخی کی آستین میں نہ جانے پھل کہاں سے آموجود ہوا وہ بھی دانتوں سے کاٹا ہوا؟