عبد الرشید
رکن ادارہ محدث
- شمولیت
- مارچ 02، 2011
- پیغامات
- 5,402
- ری ایکشن اسکور
- 9,991
- پوائنٹ
- 667
کتاب کا نام
مصنف
مترجم
ناشر
تعلیمی شعبہ سے منسلک خواتین و حضرات اساتذہ کرام کی تربیت و ٹریننگ تعلیمی اہداف و مقاصد کے حصول کے لیے انتہائی اہم اور ضروری امر ہے ۔ جو اہداف و مقاصد ایک تجربہ کار اور تربیت یافتہ معلم کے ذریعے حاصل کیے جا سکتے ہیں وہ کسی غیر تربیت یافتہ معلم سے حاصل نہیں ہو سکتے ۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستان سمیت پور ی دنیا کے تمام ممالک کے سرکاری تعلیمی اداروں میں اساتذہ کرام کی تربیت و ٹریننگ کا خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے اور انہیں متعدد چھوٹے بڑے تربیتی کورسز کروائے جاتے ہیں ، اور پھر ان کورسز کی تکمیل کے بعد ان کی تقرری عمل میں لائی جاتی ہے ۔اساتذہ کرام کی تربیت و ٹریننگ کے اس نیک جذبہ کے تحت محترم ڈاکٹر حازم سعید حیدر نے اپنی کتاب '' المقومات الشخصیۃ '' میں یہ چند تجاویز و معروضات پیش کی ہیں ، جو اپنے موضوع پر انتہائی مفید اور بڑی شاندار ہیں اور اساتذہ کرام کی تربیت کے باب میں بنیادی حیثیت رکھتی ہیں ۔ کتاب کی اسی افادیت و اہمیت کے پیش نظرقاری محمد مصطفیٰ راسخ رکن مجلس التحقیق الاسلامی نے اس کا اردو ترجمہ کیا ہے ۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اس خدمت کو اپنی بارگاہ میں شرف قبولیت سے نوازے اور مصنف ، مترجم ، ناشر اور تمام طالبان علم کے لیے ذریعہ نجات بنائے ۔ آمین ( ع ۔ر)معلم قرآن کی تعمیر شخصیت اور تربیت کے چند راہنما اصول
مصنف
ڈاکٹر حازم سعید حیدر
مترجم
قاری مصطفیٰ راسخ
ناشر
کلیۃ القرآن الکریم والتربیۃ الاسلامیہ
تبصرہ
Last edited: