• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

معین فقہی مذہب کی پیروی کیوں؟امام ذہبیؒ کی راے

طاہر اسلام

سینئر رکن
شمولیت
مئی 07، 2011
پیغامات
843
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
256
ایک ہی فقہی مذہب کا پابند ہو جانا یا تو قلت علم کی وجہ سے ہوتا ہے یا تعصب کی وجہ سے
قال الشيخ محيي الدين النواوي : له من التحقيق في كتبه مالا يقاربه فيه أحد وهو في نهاية من التمكن من معرفة الحديث وله اختيار فلا يتقيد في الاختيار بمذهب بعينه بل يدور مع ظهور الدليل . قلت : ما يتقيد بمذهب واحد إلا من هو قاصر في التمكن من العلم كأكثر علماء زماننا أو من هو متعصب (سیر اعلام النبلاء 14/491)
امام نووی، ابن المنذر کے متعلق لکھتے ہیں کہ ان کی کتابوں میں تحقیق کا ایسا معیار ہے کہ کوئی اس کے قریب نہیں جا سکتا۔ انھیں حدیث کی معرفت تامہ حاصل ہے اور وہ (مختلف آرا اور مذاہب میں سے صحیح تر بات کو) انتخاب کرتے ہیں اور اس انتخاب میں کسی مخصوص مذہب کی پابندی نہیں کرتے، بلکہ جس کی دلیل قوی ہو، اس کی پیروی کرتے ہیں۔
ذہبی کہتے ہیں کہ کسی ایک فقہی مذہب کی پابندی یا تو وہ شخص کرتا ہے جسے علم میں پورا تمکن حاصل نہ ہو جیسا کہ ہمارے زمانے کے اکثر علما کا حال ہے اور یا وہ شخص جو متعصب ہو۔(بہ شکریہ عمار خان ناصر)
 
Top