کنعان
فعال رکن
- شمولیت
- جون 29، 2011
- پیغامات
- 3,564
- ری ایکشن اسکور
- 4,425
- پوائنٹ
- 521
مقام ابراہیم کی موجودہ جگہ تبدیل کرنے کی تجویز
ریاض ۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ: بدھ 10 صفر 1436هـ - 3 دسمبر 2014م
سعودی عرب کے ایک ممتاز عالم دین اور جامعہ ام القریٰ میں شعبہ عربی زبان و ادب کے چیئرمین ڈاکٹر عبدالعزیز الحربی نے مسجد حرام میں مقام ابراہیم کو اپنی موجودہ جگہ سے ہٹا کر صحن مطاف کے ایک کنارے پر منتقل کرنے کی تجویز دی ہے۔
سعودی اخبار ’’مکہ‘‘ کے مطابق مقام ابراہیم اس وقت صحن مطاف کے وسط میں واقع ہے۔ جس کی وجہ سے حجاج کرام اور زائرین کا رش بہت بڑھ جاتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مقام ابراہیم کو اپنی جگہ سے ہٹانے کی ممانعت کی کوئی نص شرعی موجود نہیں۔ اس لیے مقام ابراہیم کو خانہ کعبہ کے پہلو میں کسی بھی دوسرے مناسب مقام پر منتقل کرنا جائز ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ مقام ابراہیم جہاں آج ہے یہ اس کی اصل جگہ ہے ہی نہیں بلکہ کسی دوسری جگہ سے یہاں منتقل کیا گیا ہے۔
اخباری رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے علماء کی جانب سے اس تجویز کی حمایت سامنے آئی ہے کیونکہ اس کی مخالفت میں کوئی نص شرعی نہیں ہے۔ تاہم کچھ علماء کا خیال ہے کہ مسجد حرام کے کسی گوشے میں تبدیلی کرنا اور مقامات مقدسہ میں رد وبدل سے حرم مکی کے تشخص پر حرف آ سکتا ہے۔ جبکہ بعض علماء نے اس معاملے پر کوئی رائے دینے سے پہلوتہی اختیار کی ہے۔
ح