گڈمسلم
سینئر رکن
- شمولیت
- مارچ 10، 2011
- پیغامات
- 1,407
- ری ایکشن اسکور
- 4,912
- پوائنٹ
- 292
مقلدین کا الزام اوراس کا جواب
اہل حدیث جن کو یار لوگ غیر مقلدین کے نام سے یاد کیا کرتے ہیں۔کہ بارے میں مقلدین خاص طور پر دیوبندی، حنفی اور بریلوی یہ واویلا اور الزام لگاتے رہتے ہیں کہ یہ لوگ قیاس واجماع کےمنکر ہیں۔ بلکہ اس حد سے گزرتےہوئے یہاں تک کہہ دیاکرتے ہیں کہ غیر مقلدین نہ نبی کریمﷺ کی ذاتی آراء کو مانتے ہیں، نہ صحابہ کے اقوال وافعال ان کے ہاں حجت ہیں، نہ اجماع کو مانتے ہیں اور نہ قیاس کو مانتے ہیں۔
یعنی خلاصہ یہ کہ آج کے اہل حدیث نہ ماخذ شریعت کومانتے ہیں اور نہ ان کے ہاں صحابہ کرام کے اقوال وافعال واعمال حجت ہیں۔
یہ ان کا صرف ایک دعویٰ ہے جو ریت کی دیوار پر کھڑا کیا گیا ہے۔ اس کی حقیقت بالکل مختلف ہے۔صحابہ کے آثار کس کے نزدیک حجت ہیں اورکس کے نزدیک نہیں ؟ اس کی حقیقت جاننے کےلیےاس مضمون کامطالعہ کریں۔جو کہ ابھی پوسٹ کے مراحل میں ہیں۔کلیم حیدر بھائی سے گزارش ہے کہ وہ جلد از جلد اس کو مکمل کریں۔جزاک اللہ
ہم اہل حدیث الحمدللہ ایک صاف شفاف مسلک رکھتے ہیں جو تمام تر بعدی تاویلوں سےپاک قرآن وحدیث کے دلائل سے مزین ہے۔لیکن ہمارے یار دوست پھر بھی وقتاً فوقتاً اپنے تقلیدی مسلک کی حفاظت کےلیے ہم پر کیچڑ اچھالتےرہتےہیں۔یہاں تک کہ ان کایہ کیچڑ قرآن وحدیث کے اوراق کوبھی گندا کردیتاہے۔ان واویلوں اور الزامات میں سے یہ چار باتیں بھی بہت زور شور سےپھیلائی جاتی ہیں کہ
نمبر ایک کے علاوہ باقی باتوں کا اصولی جواب یہ ہے کہ ہم ہر اس بات کو چاہے جس کےمنہ وقلم سے نکلے تسلیم کرتے ہیں جس کی بنیاد ماخذ شریعت سے صحیح دلیل پر ہو۔اب اس اصولی اور مختصر مگرجامع جواب کے بعد مخالفین کے واویلوں سےہمیں کوئی غرض نہیں۔ہم صرف ہدایت کی دعا کرسکتے ہیں۔1۔اہل حدیث ماخذ شریعت (قیاس واجماع) کو نہیں مانتے۔
2۔اہل حدیث صحابہ کرام کے اقوال وافعال کو حجت ہونے کے انکاری ہیں۔
3۔ آئمہ مجتہدین اور اکابرین علماء کے اقوال وافعال ان کے ہاں کوئی مقام نہیں رکھتے۔
4۔بزرگ ہستیوں کی توہین کرتے ہیں۔اور ان کے اقوال وافعال کو جوتے کی نوک پر بھی نہیں رکھتے
رہی ان کی یہ بات کہ اہل حدیث قیاس واجماع کے بھی منکر ہیں۔اس کا جواب میں دو طرح سے دے سکتا ہوں۔اور پھر یہ واویلا اور شور شرابا کہ ’’قول صحابی حجت نیست‘‘ تو بہت کرتے رہتے ہیں لیکن آج تک یہ ہمت نہیں ہوئی کہ صحابی کا کوئی ایسا قول وفعل پیش کردیں کہ جس کی بنیاد قرآن وحدیث ہو اور اس قول وفعل پر مقلدین ابی حنیفہ کا عمل تو ہو لیکن اہل الحدیث کاعمل نہ ہو۔اگر ہمت ہے تو پیش کریں تاکہ ہمیں بھی معلوم ہوجائے کہ ان کے اس الزام میں کتنی حقیقت ہے۔
ان واویلا کرنے والوں سے جواب کاانتظار کرتے رہنے سےبہتر ہے کہ جواب یہاں نقل کردیا جائے۔اس جواب سے پہلے کچھ مثالیں پیش ہیں۔1۔اس بےہودہ شور شرابا کرنے والوں سے کہ یہ قیاس واجماع کو حجت وماخذ شریعت مانتے ہیں تو ان کے پاس اس بات کی کیا دلیل ہے؟ دلیل ذکر کرتے ہی جواب وصول ہوجائے گا۔
2۔یا پھر ان سے جواب لیے بنا میں خود اس کاجوا ب دے دوں۔
یا دوسری مثالمثلاً کوئی کہے کہ میں اسلام کومانتا ہوں۔تو اس کے اس جملے کا کیا مطلب ہوگا؟ یقیناً یہی مطلب ہوگا کہ جب اس نے کہا کہ میں اسلام کومانتاہوں تو گویا اس اسلام کو ماننے کے الفاظ نے ہی یہ ثبوت دے دیا کہ وہ اسلام میں موجود تمام اوامرونہی کو بھی مانتا ہے۔تبھی تو وہ ایک مختصر سا جملہ کہہ رہا ہے۔
تیسری مثالجب کوئی کہےمیں اللہ تعالیٰ کو مانتاہوں تو اس کا یہ مطلب ہے کہ اللہ تعالیٰ جن اسماء وصفات سےمتصف ہے یہ آدمی ان سب کو بھی مانتا ہے۔کیاکوئی کہہ سکتا ہے کہ اس آدمی کا یہ کہنا کہ میں اللہ تعالی کو مانتا ہوں اس پر دال ہے کہ یہ اللہ تعالیٰ کی فلاں فلاں صفات کو نہیں مانتا۔؟
چوتھی مثالکوئی کہے میں قرآن کو مانتا ہوں تو کیاجواب میں یہ کہا جاسکتا ہے کہ ہاں تم قرآن کو مانتے ہو لیکن سورۃ اخلاص کے منکر ہو۔؟ ہر گز نہیں
پس ان مثالوں کو ہی سامنے رکھتےہوئے آپ اس بات کو مدنظر رکھیں کہ جب اہل حدیث کہتے ہیں کہ ہم قرآن وحدیث کو مانتے ہیں۔اور قیاس واجماع کی حجیت کی دلائل قرآن وحدیث میں ہی موجود ہیں۔تو کیا اہل حدیث کا صرف قرآن وحدیث کو ماننے کا کہنا قیاس واجماع کے منکر ہونے پر دال ہے؟ کتنے عجیب وغریب فلسفے چھوڑے جاتے ہیں۔ جن کا عقل وسوچ سے دور تک کا بھی تعلق نہیں ہوتا۔کوئی کہے کہ میں تمام صحیح احادیث کو مانتا ہوں تو کیا اس کو یہ کہا جاسکتا ہے کہ ٹھیک ہے تم تمام صحیح احادیث کو تو مانتے ہو لیکن روزے سےمتعلق تمام احادیث کے تم منکر ہو؟۔ہر گز ہرگز ہر گز نہیں۔
ان سب واویلا کرنےوالے لوگوں کو کھلا چیلنج ہے جو کہتے ہیں کہ اہل حدیث قیاس واجماع کےمنکر ہیں۔کہ وہ جب قیاس واجماع کو ماخذ شریعت سمجھتے ہیں تو ان کی حجیت کے دلائل قرآن وحدیث سے باہر سے لےکر دکھائیں یا پھر یہ واویلا کرنا اور محترم سہج وغیرہ جیسے لوگوں کی طرح ہر ہر پوسٹ میں کہتے رہنا کہ آپ لوگ تو قرآن وحدیث کے علاوہ کچھ بھی نہیں مانتے۔بند کریں۔جن لوگوں کو اتنا تک نہیں معلوم کہ جب ایک آدمی کہتا ہے کہ میں قرآن وحدیث کو مانتاہوں تو ظاہر ہے جو احکام قرآن وحدیث سے ثابت ہونگے وہ اس کو بھی مانے گا۔کیونکہ وہ خود اقرار کررہا ہے میں قرآن وحدیث کو مانتا ہوں۔