• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ممتاز قادری کی سزائے موت ختم کی جائے: 1 ہزار علماء کا مطالبہ

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
ممتاز قادری کی سزائے موت ختم کی جائے: 1 ہزار علماء کا مطالبہ​

لاہور (جنرل رپورٹر) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو ایک ہزار سے زائد علماء و مشائخ کے دستخطوں کے ساتھ تفصیلی خط ارسال کیا ہے جس میں ان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اپنے خصوصی صدارتی اختیارات استعمال کرتے ہوئے عاشق ِ رسول ممتاز حسین قادری کی سزائے موت ختم کر کے اپنی دنیا اور آخرت سنوار لیں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ صدر آصف علی زرداری اپنے صدارتی منصب کی مدت ختم ہونے سے پہلے۔ ممتاز حسین قادری کی سزائے موت ختم کر کے اللہ اور اس کے رسول کو خوش کر سکتے ہیں۔ صدر کے آخری دنوں میں یہ عمل دنیا بھر میں پھیلے ہوئے کروڑوں عاشقانِ رسول کے لیے بے پناہ خوشی کا باعث بنے گا۔

خط میں امید ظاہر کی گئی ہے کہ آصف علی زرداری اپنی عاقبت سنوارنے کے لیے اس موقع سے ضرور فائدہ اٹھائیں گے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ ممتاز حسین قادری کی سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے ساتھ کوئی ذاتی دشمنی نہیں تھی بلکہ جب سلمان تاثیر نے قانونِ ناموسِ رسالت کو کالا قانون قرار دے کر گستاخِ رسول آسیہ مسیح کی حمایت کر کے گستاخی رسول کا ارتکاب کیا اور ملک بھر کے علماء و مشائخ اور عوام کے پرزور مطالبے کے باوجود نہ ہی سلمان تاثیر کو اس کے عہدے سے ہٹایا گیا اور نہ ہی اس کے خلاف عدالتی کارروائی کی گئی۔ کئی ماہ گزرنے کے بعد حکومت سے مایوس ہو کر مجبوراً ممتاز حسین قادری نے جذبہ عشق ِ رسول سے سرشار ہو کر ایسا قدم اٹھایا جو قرآن و سنّت کی روشنی میں جائز ہے۔

قرآن و سنّت کے لحاظ سے غازی ممتاز حسین قادری کا فعل جرم کے زمرے میں نہیں آتا۔ انہیں جیل میں رکھنا غیرشرعی عمل ہے۔

خط پر جن علماء و مشائخ نے دستخط کئے ہیں ان میں

صاحبزادہ حامد رضا، الحاج محمد حنیف طیب، علامہ پیر فضیل عیاض قاسمی، طارق محبوب، علامہ محمد شریف رضوی، مفتی محمد اکبر رضوی، مفتی محمد سعید رضوی، صاحبزادہ محمد داﺅد رضوی، محمد نواز کھرل، مفتی محمد عمران حنفی، مفتی محمد حسیب قادری، علامہ نواز بشیر جلالی، علامہ پیر اطہر القادری، علامہ صاحبزادہ محمد داﺅد رضوی، علامہ حامد سرفراز قادری، مفتی محمد یونس رضوی، علامہ ذوالفقار مصطفی ہاشمی، مولانا محمد اعظم نعیمی، مفتی محمد رمضان جامی، علامہ مشتاق احمد نوری، مفتی غلام مرتضی مہروی، مفتی غلام نبی فخری، مفتی احمد میاں برکاتی، مفتی شہزاد قادری، مولانا سلطان خوشتر، مولانا لطف علی شاہ، مولانا غلام نبی ہزاروی، مولانا عابد مہروی، مولانا غلام سرور سعیدی، مولانا غلام رسول امجدی، علامہ نعیم جاوید نوری، مولانا ظاہر شاہ قادری، صاحبزادہ سیّد وسیم الحسن نقوی، علامہ محمد اشرف سعیدی، مولانا قاری فیروز صدیقی، مولانا قاری نذیر احمد قادری، علامہ فاروق سلطان قادری، مولانا حافظ زاہد رازی، مولانا قاری منظور احمد اسد، علامہ رفیق احمد شاہ جمالی، مولانا صاحبزادہ عبداللہ سیالوی، پیر سیّد سرور حسین شاہ موسوی، مولانا پیر نور الٰہی انور، مولانا احمد یار چدھڑ، مفتی محمد کریم خان، علامہ سیّد فدا حسین شاہ حافظ آبادی، مفتی محمد فاروق قادری، مفتی ظفر جبار چشتی، علامہ سیّد شمس الدین بخاری، مولانا محمد علی نقشبندی، علامہ محمد سلیم ہمدمی، علامہ سیّد صابر گردیزی، علامہ ضیاءالمصطفیٰ حقانی، مفتی مسعود الرحمن، علامہ صاحبزادہ عمار سعید سلیمانی، علامہ پیر سیّد محمد اقبال شاہ، مولانا صداقت علی اعوان، مولانا پیر سیّد محمد شاہ ہمدانی، مفتی غلام مجتبیٰ غفوری، مفتی اکرام اللہ جنیدی، مفتی عبدالحق دریائی، مفتی عبدالعزیز، مولانا محمد اکبر نقشبندی، مفتی محمد حسین صدیقی، علامہ باغ علی رضوی، مولانا محمد عبداللہ چشتی، مفتی محمد شعیب منیر رضوی، مولانا حافظ محمد یعقوب فریدی، علامہ محمد آصف رضا قادری، مفتی محمد حبیب رضا قادری، مفتی محمد اظہر سعید رضوی، مولانا قاری مختار احمد صدیقی، علامہ منظور عالم سیالوی، علامہ فیصل عزیزی، علامہ محمد اشرف گورمانی، مولانا قاری فیض بخش رضوی، علامہ مفتی شمس الزمان، علامہ سیّد صالح محمد شاہ، مولانا حافظ محمد اکبر جتوئی، مفتی غلام نبی جماعتی، حافظ محمد رفیق قادری، مولانا قاری غلام سرور حیدری، مولانا خالد حسن مجددی، مفتی ارشد مصطفائی، مولانا غلام حسین سعیدی، مفتی عظمت علی شاہ اور دیگر شامل ہیں۔
 
Top