• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

منٰی میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا سلسلہ جاری

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
منٰی میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا سلسلہ جاری

22 ستمبر 2015 (23:02)
روزنامہ پاکستان

مکہ مکرمہ (مانیٹرنگ ڈیسک) منٰی میں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش شروع ہو گئی ہے جس کے بعد ایک حصے میں بجلی کا بڑا بریک ڈاﺅن ہو گیا ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عازمین حج منٰی میں قائم دنیا کی سب سے بڑی خیمہ بستی میں مشاعر مقدسہ کے مقام پر پہنچ گئے ہیں جہاں تیز ہواﺅں کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے ۔

محکمہ شہری دفاع نے عازمین حج کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔

دوسری جانب منٰی کے ایک حصے کی بجلی کا بھی بریک ڈاﺅن ہو گیا ہے جہاں گزشتہ ایک گھنٹے سے بجلی منقطع ہے۔
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
کرین حادثہ میں زخمی عازمین کو حج کی سعادت سے سرفراز کرنے کیلئے خصوصی انتظامات

22 ستمبر 2015 (21:47)
روزنامہ پاکستان

مکہ مکرمہ (محمد اکرم اسد) بیمار اور حرم میں کرین حادثہ میں زخمی ہونے والے عازمین حج کو بھی حج کی سعادت سے سرفراز کرانے کے لئے سعودی حکومت کی طرف سے خصوصی انتظامات کے تحت انہیں مشاعر مقدسہ لے جایا گیا ہے۔

ہر ایمبولینس میں طبی عملہ اور تمام طبی سہولیات موجود ہیں۔ ہر ایمبولینس میں ایک نرس اور ڈاکٹر موجود ہے تاکہ راستے میں مریض کی نگرانی کی جائے۔
 
Top