• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

منکرین حدیث کے تواتر عملی کے حیلے پر کوئی کتاب، یا مضمون درکار

شمولیت
فروری 29، 2012
پیغامات
231
ری ایکشن اسکور
596
پوائنٹ
86
منکرین حدیث جیسا کہ ڈاکٹر غلام جیلانی برق وغیرہ نے تواتر عملی کا سھارا لے کر احادیث کی دینی حیثیت کا انکار کیا ھے، اور کچھ اسی انداز میں جاوید احمد غامدی بھی احادیث پر تنقید کرتے ہیں۔ مجھے تواتر عملی کی دینی حیثیت اور منکرین حدیث کے موجودہ اعتراضات کے ردمیں لکھی کسی کتاب کی طرف رہنمائی فرمائیں۔ شکریہ۔
 

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
منکرین حدیث جیسا کہ ڈاکٹر غلام جیلانی برق وغیرہ نے تواتر عملی کا سھارا لے کر احادیث کی دینی حیثیت کا انکار کیا ھے، اور کچھ اسی انداز میں جاوید احمد غامدی بھی احادیث پر تنقید کرتے ہیں۔ مجھے تواتر عملی کی دینی حیثیت اور منکرین حدیث کے موجودہ اعتراضات کے ردمیں لکھی کسی کتاب کی طرف رہنمائی فرمائیں۔ شکریہ۔
بہت بہت شکریہ عثمان بھائی۔
ایک کتاب تقریبا 35 سے چالیس سال پہلے چھپی تھی۔ جس میں ڈاکٹر غلام جیلانی برق کے تمام اعتراضات کا احاطہ کیا گیا تھا۔ اور حکیمانہ طور پر اس کا جواب دیا گیا تھا۔ برق صاحب کی کتاب کا نام دو اسلام تھا اور جواب اس کا جو لکھا گیا اس کا نام تھا ‘‘تفہیم اسلام’’۔ مسعود احمد صاحب بی ایس سی جب اہل الحدیث تھے انہوں نے کراچی کی جامع مسجد اہلحدیث کورٹ روڈ میں عشاء کی نماز کے بعد مسلسل دروس میں برق صاحب کی کتاب کا علمی انداز میں احاطہ کیا تھا۔ اور بعد ازاں اسے تحریر کی شکل دے دی گئی۔
صاحب التعلیقات السلفیہ علی سنن النسائی ابو الطیب محمد عطاء اللہ حنیف بھوجیانی رحمہ اللہ کراچی گئے اور مسعود صاحب سے ملاقات کے دوران جب تفہیم اسلام کتاب کا مسودہ (ہاتھ سے لکھا ہوا ڈرافٹ) دیکھا تو فیصلہ کیا کہ اسے چھاپنا چاہیے۔ چنانچہ کتاب وہ اپنے ساتھ لے آئے اور لاہور میں مکتبہ سلفیہ جس کے وہ بانی اور مالک تھے، اس ادارے کی طرف سے چھاپ دی۔
اللہ کا کرنا ایسا ہوا کہ جب برق صاحب نے یہ کتاب پڑھی تو انہوں نے اپنے عقیدے اور منکرین حدیث کی روش سے توبہ کی اور راہِ حق قبول کر لی۔
بھوجیانی رحمہ اللہ کے ادارے سے چھپی ہوئی یہ کتاب اب ناپید ہے۔ البتہ
کچھ ترامیم کے ساتھ یہ کتاب اب جماعت المسلمین کے ہاں چھپتی ہے۔
یہ معلومات مجھے اس وقت حاصل ہوئیں جب میرے ایک پیارے دوست ‘‘اہل الحدیث’’ کے ساتھ محمد عطاء اللہ حنیف بھوجیانی لائبریری دیکھنے کو ملی۔ اور انہوں نے یہ کتاب تلاش کر لی۔ بعد ازاں اس کی فوٹو کاپی میسر ہو سکی تھی۔
واللہ اعلم بالصواب۔
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
کتاب ’’ تفہیم اسلام بجواب دو اسلام ‘‘ کے دو ایڈیشن ہمارے پاس ہیں۔ نیو ایڈیشن لائبریری پر کوئی اڑھائی سال قبل اپلوڈ کردیا گیا تھا۔

تفہیم اسلام بجواب دو اسلام

جبکہ اس کتاب کا پرانا ایڈیشن بھی دستیاب ہوا ہے، جس میں کچھ ایسے خطوط شامل ہیں، جو نئے ایڈیشن سے خارج کردیئے گئے تھے۔ یہ ایڈیشن بھی اسکین کرلیا گیا ہے۔ بہت جلد اپلوڈ کردیا جائے گا۔
 
شمولیت
فروری 29، 2012
پیغامات
231
ری ایکشن اسکور
596
پوائنٹ
86
تمام احباب کا بھت بھت شکریہ۔۔۔ تفہیم الاسلام یقیناَ ایک شاہکار کتاب ھے، مگر مارکیٹ میں نا پید ھے۔۔۔ تفہیم میں غلام جیلانی برق صاحب کے تواتر عملی کے حیلے پر نھایت مختصر مگر جامع بحث کی ھے، اللہ صاحب تفہیم اور برق صاحب پر رحمت فرمائے، ان کی غلطیاں معاف فرمائے۔۔۔ دوسری کتاب، تواترعملی یا حیلہ جدلی از شیخ بدیع الدین شاہ راشدی رحمہ اللہ، جو کہ ایک رسالہ ھے، اس موغوع پر ایک جامع تنقیدی مضمون کی حیثیت رکھتی ھے، مگر یہ کتاب چونکہ صاحب تفہیم الاسلام کہ ایک موقف پر نقد ھے، اور ایک ایسے مسلئہ پر ھے جو کہ علماء کے ما بین مختلف فیہ ھے، اس لئے اس میں موجودہ دور میں منکرین حدیث کہ موقف کا اتنا زیادہ احاطہ نہیں ھے۔ مگر تب بھی، شیخ العرب العجم کا اعلی علمی مقام اور مضبوط استدلال اس موغوع کو چار چاند لگا دیتا ھے، اللہ شیخ راشدی کو جنت میں اعلی مقام عطا فرمائے۔ آمین۔
اگر کوئی بھائی تفہیم الاسلام تک رسائی بنیتِ خرید کروا سکتا ھے تو ضرور مطلع کرے، جزاک اللہ۔
 

ہابیل

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 17، 2011
پیغامات
966
ری ایکشن اسکور
2,911
پوائنٹ
225
اگر کوئی بھائی تفہیم الاسلام تک رسائی بنیتِ خرید کروا سکتا ھے تو ضرور مطلع کرے، جزاک اللہ۔
اس کتاب کے لیے آپ کسی بھی جماعت المسلیمین کی مسجد سے لے سکتے ہیں لاہور میں یہ کتاب آپ کو اسلامی اکڈمی اور فاران اسلامی بک ڈیپو اردو بازار سے مل سکتی ہے
 
Top