• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

منگولین زبان میں ترجمہ قرآن کی فوری ضرورت!!

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,397
پوائنٹ
891
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،
میرے پاس کچھ روز سے منگولیا سے ایک دوست بطور مہمان آئے ہوئے ہیں۔ ان کا تعلق بدھ مت سے ہے۔ ان سے مذہب کے موضوع پر عمومی اور اسلام کے موضوع پر خصوصی گفت و شنید ہوتی رہی۔ تو آج انہوں نے قرآن کا منگولین ترجمہ کی درخواست کی ہے کہ وہ دیکھ سکیں کہ اس کتاب میں ہے کیا۔ اب میں گوگل کرنے بیٹھا ہوں تو کچھ خاص مل نہیں رہا۔ کوئی بھائی اگر منگولین ترجمہ قرآن پی ڈی ایف یا آڈیو وغیرہ کی صورت میں ڈھونڈنے میں مدد کر سکیں تو مشکور رہوں گا۔

فوری ضرورت اس لئے ہے کہ پرسوں انہوں نے چلے جانا ہے۔

والسلام
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ !
یہ ایک جگہ ہےجہاں کہتے ہیں کہ 55 زبانوں میں تراجم قرآن موجود ہیں ۔
http://www.islamhouse.com/24767/ar/ar/categories/ترجمة_معاني_القرآن
ویسے منگولین ( منغولیہ ) میں مجھے یہاں ملا نہیں ۔
شاه فہد قرآن کمپلیکس کی ویب سائٹ پر بھی مجھے کچھ نہیں ملا کوئی اور ساتھی کوشش کرکے دیکھیں :
http://www.qurancomplex.org/?Lan=en
@Amir بھائی
محمد نعیم یونس
 

رضا میاں

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
1,557
ری ایکشن اسکور
3,581
پوائنٹ
384
میرے خیال سے تو منگولی زبان میں قرآن کا ترجمہ ہوا ہی نہیں ہے۔ کوئی شیخ خالد ابھی پہلا منگولی ترجمہ کر رہے ہیں لیکن آن لائن دستیاب نہیں ہے۔
لیکن یقینا وہ مہمان انگلش تو جانتے ہوں گے تبھی آپ سے بات کر رہے ہیں، تو آپ ان کو انگریزی ترجمہ ہی دے دیں۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,584
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
السلام علیکم ورحمۃ اللہ!
معذرت کے ساتھ مجھے بھی نہیں ملا۔ البتہ کچھ معلومات درج ذیل ہیں۔
ApivrcI.gif
 

تلمیذ

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 12، 2011
پیغامات
765
ری ایکشن اسکور
1,506
پوائنٹ
191
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،
میرے پاس کچھ روز سے منگولیا سے ایک دوست بطور مہمان آئے ہوئے ہیں۔ ان کا تعلق بدھ مت سے ہے۔ ان سے مذہب کے موضوع پر عمومی اور اسلام کے موضوع پر خصوصی گفت و شنید ہوتی رہی۔ تو آج انہوں نے قرآن کا منگولین ترجمہ کی درخواست کی ہے کہ وہ دیکھ سکیں کہ اس کتاب میں ہے کیا۔ اب میں گوگل کرنے بیٹھا ہوں تو کچھ خاص مل نہیں رہا۔ کوئی بھائی اگر منگولین ترجمہ قرآن پی ڈی ایف یا آڈیو وغیرہ کی صورت میں ڈھونڈنے میں مدد کر سکیں تو مشکور رہوں گا۔

فوری ضرورت اس لئے ہے کہ پرسوں انہوں نے چلے جانا ہے۔

والسلام
قرآن کا منگولی زبان میں ترجمہ نہیں مل سکا
لیکن اسلامی تعلیمات پر مبنی ایک مستند ویب سائٹ سے منگولی زبان میں کتاب موجود ہے
لنک
http://www.islamhouse.com/371068/ar/mn/books/الدليل_المصور_الموجز_لفهم_الإسلام
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,397
پوائنٹ
891
http://mongolquran.blogspot.com/
یہاں کسی نے تھوڑا سا ترجمہ اپ لوڈ تو کر رکھا ہے۔
ویسے تو ان صاحب کو انگریزی کے علاوہ جاپانی بھی آتی ہے۔ لیکن یہ دونوں سیکنڈ لینگویج ہی ہیں۔ مادری زبان کا مزا کچھ اور ہی ہوتا ہے۔
اسی لئے انہوں نے کہا کہ مجھے منگولی میں ترجمہ دے دیجئے تو میں مطالعہ کرتا رہوں گا۔
خیر، لگتا ہے بعد میں بذریعہ ای میل وغیرہ ہی بھیجنا پڑے گا۔
اسلام ہاؤس والی کتاب بھی بہت اہم ہے وہ ان کو دے چکا ہوں۔
افسوس اس بات کا ہوا کہ اس سرچنگ میں بائبل کے کوئی تین عدد ترجمہ اور ایک عدد آڈیو ترجمہ بھی ملا۔ لیکن قرآن کا کوئی ترجمہ نہیں ملا۔
حالانکہ منگولیا میں مسلمانوں کی آبادی موجود ہے۔ اگرچہ اقلیت میں ہیں۔
خیر، آپ سب احباب کا مدد کرنے کا شکریہ اور میرے ساتھ آپ بھی دعا کیجئے کہ اللہ ان کو ہدایت عطا فرمائیں۔
شاید ایسے لوگوں کو دعاؤں کی بھی بہت زیادہ ضرورت ہے۔
 
Top