کنعان
فعال رکن
- شمولیت
- جون 29، 2011
- پیغامات
- 3,564
- ری ایکشن اسکور
- 4,425
- پوائنٹ
- 521
"منیٰ حادثے پر سعودی حکومت پر تنقید بے جا ہے"
محمد ہاشمیدبئی ۔ سعود الزاهد۔ ہفتہ 25 ستمبر 2015
ایران کے سابق صدر ہاشمی رفسنجانی کے ناظم دفتر محمد ہاشمی نے سعودی عرب میں منیٰ کے مقام پر ہونے والی بھگڈر میں بڑے پیمانے پر حاجیوں کی شہادت کے واقعے پر تبصرہ کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ اس معاملے پر سعودی حکام کی ملامت سے احتراز کرنا چاہئے اور تحقیقات سے قبل نتائج اخذ کرنے سے باز رہنا چاہئے۔
محمد ہاشمی کا نقطہ نظر ایرانی مرشد اعلی علی خامنہ سمیت دوسرے متعدد اعلی عہدیداروں سے قطعی مختلف ہے جس میں انہوں نے منیٰ واقعے پر سعودی حکومت کو تنقید بنایا۔ ایرانی صدر حسن روحانی اور دوسرے ایرانی حکام نے بھی ایسے ہی بیانات دیئے جس کے بعد مبصرین نے کہنا شروع کر دیا کہ تہران سعودی عرب میں پیش آنے والے حادثے پر سیاست چمکا رہا ہے۔
یاد رہے کہ جمعرات کے روز منیٰ میں بھگڈر میں سات سو سے زائد حاجی شہید ہوئے جن میں تین سو کا تعلق ایران سے بتایا جاتا ہے۔
محمد ہاشمی رفسنجانی نے ایرانی خبر رساں ادارے 'فارس' سے خصوصی انٹرویو میں کہا کہ ایسے معاملات میں فیصلے صادر کرنا مشکل امر ہے۔ تہران میں گذشتہ دنوں 8 ملی میٹر بارش کے بعد متعدد افراد ہلاک ہوئے، اس واقعہ کی روشنی میں فیصلے صادر کافی نہیں۔
ح