• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

منیٰ میں بھگدڑ کی جگہ جمرات تک براہ راست سڑک بنے گی

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
منیٰ میں بھگدڑ کی جگہ جمرات تک براہ راست سڑک بنے گی

حجاج نئی سڑک کے ذریعے جمرات کے علاقے میں بے روک داخل ہو سکیں گے
پیر 23 مئی 2016م
مکہ مکرمہ ۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ


مسجد الحرام اور مکہ مکرمہ کی تعمیرو توسیع کے منصوبے کے تحت منیٰ میں شارع نمبر 206 کو جمرات تک براہ راست جانے کے لیے کھلی سڑک بنایا جارہا ہے۔ اسی جگہ گذشتہ سال بھگدڑ کا افسوس ناک سانحہ پیش آیا تھا جس میں سیکڑوں حجاج کرام جاں بحق ہوگئے تھے۔

ذرائع کے مطابق اب اس نئی سڑک پر سے شیطان کو کنکریاں مارنے کے لیے جانے والے زائرین کو کسی انٹرسیکشن کو عبور کرنے کی ضرورت نہیں ہو گی اور ان کی براہ راست جمرات کے علاقے میں رسائی ہو گی۔

ان ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ اس منصوبے پر مکہ اور مقدس مقامات کی ترقی کا ادارہ عمل درآمد کر رہا ہے اور اس کو 2 ستمبر تک مکمل کر لیا جائے گا۔اس شاہراہ پر آمدورفت میں حائل ہونے والے خیموں کو یہاں سے ختم کر دیا جائے گا اور انھیں منیٰ میں ایک اور خالی جگہ پر منتقل کر دیا جائے گا۔ اس جگہ پر پہلے سرکاری دفاتر واقع تھے اور انھیں خیمہ بستی سے باہر منتقل کیا جا چکا ہے۔

اسی سے متعلقہ ایک اور خبر یہ ہے کہ ایک آسٹریلوی کمپنی کے تیار کردہ نئی قسم کے ائیر کنڈیشنرز سے منیٰ میں اس سال حج کے دوران درجہ حرارت کو 33 ڈگری سینیٹی گریڈ سے 21 ڈگری سینٹی گریڈ تک لانے میں مدد ملے گی۔

سعودی عرب کی وزارت خزانہ کے تحت سرکاری انوسٹمنٹ فنڈ ( پی آئی ایف) نے اس کمپنی کے ساتھ ان ائیر کنڈیشنروں کی تنصیب کا ٹھیکا کیا ہے۔ واضح رہے کہ یہ فنڈ منیٰ میں حجاج کرام کی خیمہ بستی میں ائیر کنڈیشنرز کی تنصیب کا ذمے دار ہے۔

ح
 
Top