بخاری سید
رکن
- شمولیت
- مارچ 03، 2013
- پیغامات
- 255
- ری ایکشن اسکور
- 470
- پوائنٹ
- 77
کراچی … سندھ ہائیکورٹ نے موبائل سمز کے اجراء کیلئے بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعے ان کی رجسٹریشن کو لازم قرار دیتے ہوئے اب تک جاری ہونے والی تمام موبائل سموں کی تصدیق بھی بائیو میٹرک سسٹم کے تحت کرانے کا حکم دیا ہے۔ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت کی۔ سندھ ہائیکورٹ نے اغواء کاروں کی گرفتاری اور ان کی کال ٹریس کرنے سے متعلق معاملات کا بغور جائزہ لیا۔ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے غیر قانونی موبائل فون سمز کے استعمال اور سیلولر کمپنیوں کے عدم تعاون سے متعلق رپورٹ پرحکم جاری کیا۔ عدالت نے اپنے حکم میں سیلولر کمپنیوں کو ہدایت دی کہ بائیومیٹرک سسٹم انسٹال کیا جائے اور یکم جولائی سے سموں کی فروخت کیلئے بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعے رجسٹریشن لازمی قرار دے دی۔ عدالت نے یکم جولائی تک جاری شدہ تمام موبائل سموں کی رجسٹریشن بھی نادرا کے بائیو میٹرک سسٹم سے تصدیق کرانے کا حکم دیا ہے۔ اس نظام کے تحت سم خریدنے والے شخص کو پہلے اپنے انگوٹھے کے نشان سے نادرا کے ذریعے اپنی شناخت کو کرانا ہوگی۔
لنک
لنک