بخاری سید
رکن
- شمولیت
- مارچ 03، 2013
- پیغامات
- 255
- ری ایکشن اسکور
- 470
- پوائنٹ
- 77
اسلام آباد...ایف بی آر نے موبائل فونز کی درآمد پر سیلز ٹیکس کم کرکے موبائل سم کی فروخت پر 250 روپے ٹیکس عائد کردیا ہے۔ایف بی آر کے مطابق موبائل سم کی فروخت یا ایکٹیویشن کے وقت 250 روپے کا سیلز ٹیکس عائد ہوگا۔ موبائل خدمات فراہم کرنے والی کمپنیاں ہر ماہ ٹیکس جمع کرکے ایف بی آر کو دینے کی پابند ہوں گی۔ایف بی آر نے موبائل فونز کی درآمد پر سیلز ٹیکس کم کردیا ہے۔ اب کم قیمت کے موبائل فون کی درآمد پر 150 روپے ٹیکس لگے گا، درمیانی قیمت کے موبائل فونز پر 250 روپے جبکہ مہنگے اسمارٹ فونز کی درآمد پر 500 روپے ٹیکس عائد ہوگا۔اس سے پہلے اپریل میں موبائل فونز کی درآمد پر 500 روپے سے ایک ہزار روپے تک ٹیکس عائد کردیا گیا تھا۔