makki pakistani
سینئر رکن
- شمولیت
- مئی 25، 2011
- پیغامات
- 1,323
- ری ایکشن اسکور
- 3,040
- پوائنٹ
- 282
اسلام آباد (دنیا نیوز) اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس اکھاڑہ بن گیا، چیئرمین مولانا محمد خان شیرانی اور حافظ طاہر اشرفی دست و گریبان ہو گئے، فریقین نے ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ کر دی۔ اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس اسلام آباد میں چیئر مین مولانا محمد خان شیرانی کی صدارت میں شروع ہوا تو رکن حافظ طاہر اشرفی نے سوال اٹھایا کہ ان کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار داد صرف فرقہ واریت کے حوالے سے تھی کس کے کہنے پر اس میں قادیانیوں کا معاملہ شامل کیا گیا۔ طاہر اشرفی کی جانب سے شروع شرابے پر چیئر مین مولانا محمد خان شیرانی نے بھی ترکی بہ ترکی جواب دیا جس پر جھگڑا شروع ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق مولانا محمد خان شیرانی نے حافظ طاہر اشرفی کا گریبان پکڑ لیا جس سے ان کے قمیص کے بٹن ٹوٹ گئے۔ جھگڑے کے باعث اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس روک دیا گیا اور مولانا شیرانی اٹھ کر باہر چلے گئے۔ ادھر اسلامی نظریاتی کونسل کی جانب سے معاملے پر جاری کئے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حافظ طاہر اشرفی اور مولانا زاہد قاسمی نے اجلاس میں آتے ہی ہنگامہ آرائی شروع کی۔ دونوں حضرات نے اجلاس میں شور شرابہ کیا اور نازیبا الفاظ کا بے دریغ استعمال کیا اور ایجنڈے سے ہٹ کر غیر متعلقہ موضوعات پر بحث شروع کر دی۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حافظ طاہر اشرفی کی اسلامی نظریاتی کونسل کی رکنیت کا آخری اجلاس تھا۔ اسی لئے اس ہنگامہ آرائی سے وہ نہ جانے مقاصد کا حصول چاہتے تھے۔